Saif Amrita Divorce:سیف علی خان سے طلاق کے بعد اس وجہ سے امرتا سنگھ نے نہیں کی تھی دوسری شادی!
Amrita Singh Divorce: شادی کے کچھ ہی عرصے بعد سیف اور امریتا کے درمیان نوک جھونک ہونے لگی تھی۔ وہیں، شادی کے 13 سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی اور یہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے۔
Amrita Singh Divorce: شادی کے کچھ ہی عرصے بعد سیف اور امریتا کے درمیان نوک جھونک ہونے لگی تھی۔ وہیں، شادی کے 13 سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی اور یہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے۔
Saif Amrita Divorce:بات آج اداکارہ امریتا سنگھ(Amrita Singh) کی، جو نہ صرف اپنی پروفیشنل بلکہ اپنی پرنسل لائف کے لئے بھی کافی سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔ امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں سیف علی خان(Saif Ali Khan) سے ہوئی تھی۔ یہ شادی کئی لحاظ سے خاص تھی۔ دراصل جب شادی کے وقت امریتا سنگھ بالی ووڈ کی ٹاپ ایکٹریس تھیں وہیں سیف علی خان نے اس وقت بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی نہیں کیا تھا۔ اس کے علاوہ سیف علی خان کی عمر بھی اداکارہ سے 12 سال کم تھی جس کی وجہ سے اس شادی کو لے کر بحث کی جارہی تھی۔
بتادیں کہ اس شادی سے سیف اور امریتا کے گھر دو بچے سارہ علی(Sara Ali Khan) خان اور ابراہیم علی خان (Ibrahim Ali Khan)پیدا ہوئے تھے۔ بتادیں کہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد سیف اور امریتا کے درمیان نوک جھونک ہونے لگی تھی۔ وہیں، شادی کے 13 سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی اور یہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے۔ طلاق کے بعد بچوں کی تحویل امرتا سنگھ کے پاس تھی۔ ایسے میں امرتا نے بچوں کی پرورش کی خاطر شادی نہیں کی۔ اسی دوران سال 2012 میں سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور(Kareena Kapoor) سے دوسری شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 میں فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف اور کرینہ کے درمیان نزدیکیاں پیدا ہوئیں تھیں۔ کچھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد ان دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بتادیں کہ سیف اور کرینہ دو بچوں تیمور علی خان (Taimur Ali Khan) اور جہانگیر علی خان(Jehangir Ali Khan) کے والدین ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔