Koffee With Karan 7: کرن جوہر کے پاپولر اور متنازع چیٹ شو کافی ود کرن سیزن 7 میں اس بار بالی ووڈ کی تین بیویاں نظر آنے والی ہیںَ ہاٹ اسٹار اسپیشل شو کے اس سیزن میں ایک بار پھر کئی سارے تنازعات کو ہوا ملے گی۔ شو کے اگلے ایپی سوڈ میں کافی سارے دھماکے ہونے والے ہیں کیونکہ اس مربتہ بالی ووڈ کی فیبولس وائفس خاندان کے کالے چٹھے کھول کر رکھ دیں گی۔
کرن جوہر شو کے 12ویں ایپی سوڈ میں شاہ رخ خان کی وائف گوری خان، مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے نظر آئیں گی۔ شو کا پرومو بھی جاری ہوچکا ہے، جس میں مہیپ کپور کی ایک بات پر سوشل میڈیا پر سنسنی مچ گئی ہے۔ اس شو میں مہیپ نے بتایا کہ کیسے ان کے شوہر اور بالی ووڈ ایکٹر سنجے کپور کو مالی تنگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہاں تک اس برے وقت میں اپنوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا اور تنگ حالی پر طعنے سننے پڑے تھے۔
شو کے پرومو میں مہیپ یہ بتاتے نظر آرہی ہیں کہ ایک وقت میں سنجے کپور کے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ مہیپ کپور نے بتایا کہ شہرت ہمیشہ نہیں رہتی اور اسے مشہور شخصیات سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ انہیں اور ان کے خاندان کو بھی ایک وقت ایسی صورتحال سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سنجے کئی سالوں تک بغیر کسی کام کے گھر بیٹھے رہتے تھے۔ پیسہ کی بہت تنگی تھی۔ میرے بچے گلیمر اور چمک کے ساتھ ساتھ اسے دیکھ کر بڑے ہو ئے تھے۔"
مہیپ نے بتایا کہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے خاندان کپور خاندان سے ہونے کے باوجود بھی ان کی زندگی آسان نہیں رہی۔ میرے آس پاس کے لوگوں نے مجے کئی مرتبہ ایسا محسوس کرایا کہ ہم کپور خاندان کا ایک ناکام حصہ تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔