عام انسان کے خوابوں کو پورا کرنے کے مقصد سے آنے والا شو ’کون بنےگا کروڑپتی‘ کو جلد اس سیزن کا پہلا کروڑپتی ملنے والا ہے۔ بنیتا جین نام کی یہ مدمقابل آسام کی رہنے والی ہیں۔ بنیتا نے شو میں ایک کروڑ روپیے جیت لئے ہیں۔ بنیتا کی جیت کی خبر خود سونی چینل نے ٹویٹر کے ذریعہ شیئر کی ہے۔ دراصل ایک پرومو شیئر کیا گیا ہے ۔ اس میں امیتابھ بچن اپنے خاص انداز میں بنیتا کو مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ اب بنیتا کو سات کروڑ روپیے والے سوال کا سامنا کرنا ہے۔ اگر آپ بھی اس ایپیسوڈ کے انتظار میں ہیں تو بتا دیں کہ یہ ایپیسوڈ 2 اکتوبر کو سونی ٹی وی پر آئے گا۔ بنیتا اگر اس سیزن میں سات کروڑ روپیے جیت جاتی ہیں تو گزشتہ سیزن کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائےگا۔ کیوں کہ گزشتہ سیزن میں کسی کنٹسٹنٹ نے سات کروڑ رویپے نہیں جیتے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔