ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جیکی شراف کی بیٹی کرشنا شراف کے اس ویڈیو نے لوگوں کے اڑا ڈالے ہوش، ڈیبیو ویڈیو وائرل

کرشنا نے حال ہی میں لوگوں سے ایک بڑے سرپرائز کا وعدہ کیا ؤتھا اور اب انہوں نے اس سے پردہ اٹھا دیا ہے

  • Share this:
جیکی شراف کی بیٹی کرشنا شراف کے اس ویڈیو نے لوگوں کے اڑا ڈالے ہوش، ڈیبیو ویڈیو وائرل
کرشنا نے حال ہی میں لوگوں سے ایک بڑے سرپرائز کا وعدہ کیا ؤتھا اور اب انہوں نے اس سے پردہ اٹھا دیا ہے

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار جیکی شراف کی بیٹی اور ٹائیگر شراف  (Tiger Shroff) کی بہن کرشنا شراف (Krishna Shroff) بھی ان کی طرح ہی فٹنیس فریک ہیں اور سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں۔ کرشنا نے حال ہی میں لوگوں سے ایک بڑے سرپرائز کا وعدہ کیا ؤتھا اور اب انہوں نے اس سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک میوزک ویڈیو سے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ کرشنا کا پہلی میوزک ویڈیو 'کنی کنی وراری (Kinni Kinni Vaari) ' رلیز ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں کرشنا کی ادائیں دیکھنے کے بعد ، دشا پٹانی  (Disha Patani) خود کو تبصرہ کرنے سے نہیں روک سکی۔


کرشنا شراف  کی پہلی میوزک ویڈیو (Kinni Kinni Vaari) کو سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل مل رہا ہے۔  تصویروں کی طرح ہی کرشنا اس ویڈیو میں بھی  بہت ہی گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو بی جی بی این جی BGBNG  میوزک نے پیش کیا ہے ،جس میں کرشنا کے ساتھ جنت زبیر Jannat Zubair ، نغمہ، راج شوکر اور تنوی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔


میوزک ویڈیو میں ، کرشنا اپنے باس لیڈی اوتار میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں وومن ہڈ کا جشن منایا جارہا ہے۔ کرشنا نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے رلیز ہونے کے بارے میں بھی جانکاری دی ہے۔





ٹائیگر کی بہن کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ، اداکارہ دیشا پٹنی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا - 'وو ہو ... مار ہی ڈالا کیشو۔'
Krishna Shroff, Krishna Shroff First Music Video, Krishna Shroff debut, Kinni Kinni Vaari, disha patani, Social Media, Viral News, कृष्णा श्रॉफ, दिशा पाटनी, किन्नी किन्नी वारी



گانے کے بارے میں بات کریں تو  آواز راشی سود نے دی ہے ، جبکہ لیرکس  دلجوت ماوی نے دئے ہیں۔ پورا گانا یہاں سنیں۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 02, 2021 09:42 AM IST