کرتی سینن کے گلیمرس اوتار کے قائل ہوئے امیتابھ بچن ، اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرکے کہہ دی یہ بڑی بات
کرتی سینن کے گلیمرس اوتار کے قائل ہوئے امیتابھ بچن ، تصویر پر کمنٹ کرکے کہہ دی یہ بڑی بات۔ (photo credit: instagram/@kritisanon)
کرتی سینن (Kriti Sanon) نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ شاندار تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا بولڈ اور گلیمرس انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اداکارہ کی ان تصاویر پر ان کے فینس کے ساتھ ہی کئی سلیبریٹیز نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن اپنی فلموں کے ساتھ ہی اپنے بولڈ اور خوبصورت انداز سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ کرتی اکثر اپنی بولڈ تصویروں سے فینس کو حیران کرتی رہتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر ان کا یہی انداز موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ کرتی سینن نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ شاندار تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا بولڈ اور گلیمرس انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اداکارہ کی ان تصاویر پر ان کے فینس کے ساتھ ہی کئی سلیبریٹیز نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔
لیکن کرتی سینن کی اس تصویر پر جس کمنٹ کی سب سے زیادہ چرچا ہورہی ہے ، وہ بالی ووڈ کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن کا کمنٹ ہے ۔ کرتی سینن کی تصویر پر بگ بی نے بھی کمنٹ کیا ہے اور اداکارہ کی تعریف کی ہے ۔ امیتابھ بچن نے کرتی سینن کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا : واو ۔ بگ بی کا یہ کمنٹ اب کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ بگ بی کے کمنٹ پر کئی یوزرس نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔
(photo credit: instagram/@kritisanon)
فینس بھی کرتی سینن کی ان تصویروں پر جم کر پیار برسا رہے ہیں ۔ کرتی سینن نے اپنی دو تصویریں انسٹاگرام شیئر کی ہیں ، جن میں وہ ڈیپ نیک میکسی ڈریس میں جلوہ بکھیرتی نظر آرہی ہیں ۔ دونوں ہی تصویروں میں کرتی کافی کمال کی لگ رہی ہیں ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کرتی سینن نے کیپشن میں لکھا : ثالثہ اینی ون ۔ وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرتی سینن جلد ہی اکشے کمار ، بچن پانڈے اور ٹائیگرشراف کے ساتھ گنپت میں دھمال مچاتی نظر آئیں گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔