بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن نے ورون دھون پر اچانک کردیا حملہ ، اداکار کی ہوگئی ایسی حالت ، دیکھئے ویڈیو
بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن نے ورون دھون پر اچانک کردیا حملہ ، اداکار کی ہوگئی ایسی حالت ۔ تصویر کریڈٹ : ویرل بھیانی ، انسٹاگرام ۔
بالی ووڈ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) اپنی ساتھی اداکارہ کرتی سینن (Kriti Sanon) کے ساتھ بھیڑیا (Bhediya) فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔ اس دوران بھیڑیا کے سیٹ سے ایک اور بی ٹی ایس ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں ورون دھون اور کرتی سینن جنگل میں شوٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی ساتھی اداکارہ کرتی سینن کے ساتھ بھیڑیا فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کیلئے دونوں اسٹار اروناچل پردیش میں ہیں ۔ ورون دھون اور کرتی سینن فلم کے سیٹ سے ویڈیو و تصاویر شیئر کرکے فینس کو اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں ۔ اس دوران بھیڑیا کے سیٹ سے ایک اور بی ٹی ایس ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں ورون دھون اور کرتی سینن جنگل میں شوٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ کرتی سینن مستی کرتے ہوئے ورون دھون کو اچانک پانی کی طرف دھکیل دیدیتی ہیں ۔ تاہم ورون کے گرنے سے پہلے وہ انہیں پکڑلیتی ہیں ۔ ورون دھون نے لال رنگ کی جیکٹ ، سفید ٹی شرٹ اور بلیک ٹراوزر پہن رکھا ہے ۔ کرتی سینن ان کے پیچھے کھڑی نظر آرہی ہیں اور انہوں نے جینس ، لال جیکٹ اور پیئرڈ مفلر پہن رکھا ہے ۔ وہ ورون دھون کو دھکا دیتی ہیں ، لیکن ان کے گرنے سے پہلے ہی تھام بھی لیتی ہیں ۔
یہ دیکھ کر ورون دھون حیران رہ جاتے ہیں اور اچانک ہوئے اس حملہ سے سہم جاتےہیں ۔ ویڈیو فلم کے عملہ کے ساتھ ختم ہوتا ہے ، جو کچھ دوری پر ہی شوٹنگ کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ بھیڑیا فلم میں پہلی مرتبہ اداکار ورون دھون ایک ویئروولف کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے ہی فلم کے میکرس نے فلم بھیڑیا کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا ۔ یہ فلم اگلے سال 14 اپریل کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی ۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ ہی بھیڑیا کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا ، جو دیکھنے میں کافی خطرناک لگ رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔