உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    24سال بعد ایسی نظر آتی ہے’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی،بکنی پہننے کی وجہ سے گھر پر مچ چکا ہے ہنگامہ

    24سال بعد ایسی نظر آتی ہے’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی،بکنی پہننے کی وجہ سے گھر پر مچ چکا ہے ہنگامہ

    24سال بعد ایسی نظر آتی ہے’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی،بکنی پہننے کی وجہ سے گھر پر مچ چکا ہے ہنگامہ

    Sana Saeed Unknown Facts: فلموں کے علاوہ ثنا کو ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ اس شو کے دوران ثنا کی ڈانسنگ اسکل کو بہت سراہا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Sana Saeed Unknown Facts:کچھ کچھ ہوتا ہے فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی انجلی کا کردار نبھانے والی ثنا سعید نے 22 ستمبر کو اپنا 34واں جنم دن منایا ہے۔ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر لوگوں نے انہیں کافی پسند کیا تھا۔ کچھ کچھ ہوتا ہے کہ علاوہ انہیں بادل اور ہر دل جو پیار کرے گا جیسی فلموں میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

      ثنا سعید نے جب کچھ کچھ ہوتا ہے کے لئے آڈیشن دیا تھا انہیں 200 لوگوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ اپنی گرمی کی چھٹیوں میں ثنا سعید نے کچھ کچھ ہوتا ہے کی شوٹنگ کی تھی۔ آخری مرتبہ ثنا کو کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ثنا کا رول بھی کافی اہم تھا۔ جب فلم میں ثنا نے بکنی پہنی تھی تو اس دوران ان کے گھر میں کافی ہنگامہ ہوگیا تھا۔ ثنا کے والد نے کافی غصہ کیا تھا، حالانکہ ان کی ماں ہمیشہ سپورٹ میں کھڑی رہیں۔ ثنا سعید ان دنوں سب سے زیادہ فوکس ماڈلنگپر کررہی ہیں، کافی وقت سے وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sana Saeed (@sanaofficial)





      یہ بھی پڑھیں:
      جب امیشا پٹیل کے IQ لیول سے متاثر ہو کر عامر خان نے دلائی فلم میں انٹری

      یہ بھی پڑھیں:
      جب بیروزگار ہوچکے سنجے کپورکے پاس نہیں تھاکوئی کام،بیوی مہیپ کپور نے کیاچونکانے والاانکشاف

      ثنا نے جب کچھ کچھ ہوتا ہے میں انجلی کا کردار ادا کیا تھا، اس سے پہلے انہیں ہم پنچھی ایک ڈال کے فلم آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ ثنا نے اسٹار پلس پر فاکس کسڈ پروگرام چتور چاچی کے ہوسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ شو بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ اداکاری کے علاوہ ثنا سعید کو جم میں ورزش کرنا اور بھاری وزن اٹھانا پسند ہے۔ اس کا ثبوت آپ کو ثنا کے انسٹاگرام پر مل جائے گا۔ فلموں کے علاوہ ثنا کو ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ اس شو کے دوران ثنا کی ڈانسنگ اسکل کو بہت سراہا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: