Kangna Ranautنے اٹھایا تھا’براہمستر‘کی کمائی پر سوال، اب کنال کامرا نے کہا’مرکزی حکومت میں نہیں ہے دھرما پروڈکشن‘
کنال کامرا نے کنگنا رناوت کو دیا طنزیہ جواب۔
Kunal Kamra Takes A Jibe At Kangna Ranaut: اس ہفتے کی شروعات میں کنگنا نے دھرما کے اس دعوے پر سوال اٹھایا تھا کہ براہمستر نے دو دنوں میں 160 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
Kunal Kamra Takes A Jibe At Kangna Ranaut:کنگنا رناوت کی جانب سے کرن جوہر پر باکس آفس نمبرس سے چھیڑ چھاڑ معاملے پر کامیڈین کنال کامرا نے چٹکی لی ہے۔ کنگنا نے حال ہی میں براہمستر کے کو پروڈیوسر کرن جوہر پر ان کی نئی فلم کے باکس آفس نمبروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب کامیڈین کنال کامرا نے ٹوئٹر پر کنگنا پر طنز کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بے باک تبصروں کے لئے مشہور کامرا نے لکھا کہ کنگنا شائد اس قیاس کے تحت ہے کہ دھرما پروڈکشنس مرکزی حکومت کے دائرے میں آتا ہے، جیسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی۔ انہوں نے لکھا، ’کنگنا کو لگتا ہے کہ ای ڈی، این آئی اے، سی بی آئی کی طرح دھرما پروڈکشن بھی مرکزی حکومت کے تحت ہیں۔‘ اس کے ساتھ انہوں نے ہنسی کے ایموجی پوسٹ کیے ہیں۔
Kangana thinks like ED, NIA, CBI Dharma productions is also under central government 😂😂😂
کنگنا رناوت نے اٹھائے تھے سوال اس ہفتے کی شروعات میں کنگنا نے دھرما کے اس دعوے پر سوال اٹھایا تھا کہ براہمستر نے دو دنوں میں 160 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر کرن جوہر کے ساتھ دشمنی کی تاریخ رکھنے والی ایکٹریس نے لکھا’جمعہ کو ریلیز ہوئی اور اتوار کو یہ پہلے سے ہی ایک بڑی ہٹ ہے اور ویسے بھی بھاری منافع بھی کمایا ہے۔ 250 کروڑ روپے میں (وہ بھی ایک نقلی نمبر)۔ 650 کروڑ روپے (410 کروڑ روپے ہونے کی اطلاع) بجٹ (وی ایف ایکس سمیت)۔ صرف اس لئے کہ پرائم فوکس کو پروڈیوسر ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وی ایف ایکس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ یہ کرن جوہر کا حساب ۔۔۔ ہم کو بھی سیکھنا ہے۔۔؟ مایوسی کیا ہے؟ اس کے علاوہ 60 کروڑ روپے بنانے کے بعد، اگر ہم ان پر یقین بھی کریں، تو 650 کروڑ روپے کی فلم پہلے ہی کیسے ہٹ ہوگئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔