உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد کشال ٹنڈن نے سوشل میڈیا کو کہا الوداع، کہی یہ بات

    سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد کشال ٹنڈن نے سوشل میڈیا کو کہا الوداع، کہی یہ بات

    سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد کشال ٹنڈن نے سوشل میڈیا کو کہا الوداع، کہی یہ بات

    سدھارتھ شکلا کے آخری سفر کی کئی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئے، جنہیں دیکھنے کے بعد انوشکا شرما سے لےکرگوہرخان، سویش رائے، راہل وید جیسے ستاروں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ وہیں، اب ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر اداکار کشال ٹنڈن (Kushal Tandon) نے سخت غصہ ظاہر کیا اور سوشل میڈیا سے وداعی لینے کا فیصلہ لیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد لوگ ابھی بھی صدمے میں ہیں۔ پورا بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری حیران ہے۔ لوگ یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ 40 سال کے فٹ سدھارتھ شکلا آخر کیسے اتنی سی عمر میں الوداع کہہ گئے۔ جمعرات (2 ستمبر) کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے اداکار کا انتقال ہوگیا تھا۔ تمام سیلیبرٹی سوشل میڈیا کے ذریعہ آنجہانی اداکار کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ سدھارتھ شکلا کے آخری سفرکی کئی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئے، جنہیں دیکھنےکے بعد انوشکا شرما سے لےکر گوہر خان، سویش رائے، راہل وید جیسے ستاروں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ وہیں اب ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر اداکار کشال ٹنڈن (Kushal Tandon) نے سخت ناراضگی ظاہر کی اور سوشل میڈیا سے وداعی لینے کا فیصلہ کیا۔

      کشال ٹنڈن (Kushal Tandon) نے اپنے انسٹا گرام پرشیئرکیا- ’سوشل میڈیا سے جا رہا ہوں... تب تک معاشرے میں اور اپنی فیملی میں انسان بنے رہیں‘۔ دراصل، ان کا غصہ سدھارتھ شکلا کے آخری رسوم کے دوران آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کو لے کر تھا۔



      زوم کی رپورٹ کے مطابق، کشال ٹنڈن نے کہا، ’ شرم سے اپنا سرجھکاو، جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس سے ناخوش ہوں۔ اگر آپ سچ میں احترام کرنا چاہتے ہیں تو دعا کریں ان کی آتما کے لئے۔ ناکہ تصاویر کلک کرنے کا موقع تلاش کریں۔ مجھے معاف کردو سڈ۔ تمہاری آتما کو شانتی ملے سپر اسٹار‘۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by KUSHAL TANDON (@therealkushaltandon)






      اداکار نے سدھارتھ کے ساتھ اپنا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’اور کیا ہم پیچھے چھوڑ کر جا رہے ہیں؟ پیار، صبر اور ایک دوسرے کو لے کر گہری ہمدردی۔ کیوں یہ سب ہم تب فالو نہیں کرتے، جب زندہ ہوتے ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by KUSHAL TANDON (@therealkushaltandon)






      زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، پیار زیادہ کریں، جج کام کریں، پیار زیادہ کریں اور جو آپ کے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ اچھے سے رہیں نا کہ ان کے جانے کے بعد۔ تم بہت جلدی چلے گئے بھائی۔ سشانت کو میرا پیار دینا‘۔

      آپ کو بتادیں کہ کئی شخصیات نے اداکار کی آخری سفر کے دوران تصاویر اور ویڈیو لینے کو لے کر شخصیات نے پیپراجی کی تنقید کی اور آنجہانی اداکار کی فیملی کو سکون سے غم منانے دینے کے لئے کہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: