உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لتا منگیشکر کی حالت میں سدھار، بہن سے ملاقات کے بعد آشا بھوسلے نے دیا بیان، راج ٹھاکرے نے بھی کی عیادت

    Youtube Video

    لتا منگیشکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسپتال کے باہر پولیس کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لتا منگیشکر کی حالت پہلے سے مستحکم اور بہتر ہے۔

    • Share this:
      آج معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت پھر بگڑ گئی تھی۔ لتا منگیشکر گزشتہ کئی دنوں سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ لتا جی کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ لتا جی اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔ لتا منگیشکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسپتال کے باہر پولیس کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لتا منگیشکر کی حالت پہلے سے مستحکم اور بہتر ہے۔ تاہم ایک بار پھر طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ وہیں گلوکارہ لتامنگیشکرکی عیادت کے لیے راج ٹھاکرےبریچ کینڈی اسپتال پہنچے تھے۔

      لتا منگیشکر ہیلتھ اپڈیٹ (Lata Mangeshkar Health Update) کی حالت اب مستحکم ہو گئی ہے۔ ان کی بہن آشا بھوسلے شام کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ان سے ملیں۔ لتا سے ملاقات کے بعد آشا نے بیان دیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق، آشا بھوسلے نے کہا، "ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔" اس سے قبل لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت سمدھانی نے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ لتا کی اگریسو تھیریپی چل رہی ہے اور وہ اسے برداشت کرپا رہی ہیں۔

      واضح ہو کہ گزشتہ 27 دنوں سے وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں۔ حال ہی میں انہیں وینٹی لیٹر کی سہولت سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن آج خبر ہے کہ ایک بار پھر لتا دی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ انہیں 8 جنوری کو کورونا اور نمونیا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


       نظر رکھے ہوئے ہے ڈاکٹروں کی ٹیم۔
      ڈاکٹر پرتیت سمدھانی اور ان کی ٹیم، جو لتا منگیشکر کا علاج کر رہی ہیں،  لتا منگیشکر کی صحت کا مسلسل خیال رکھے ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر جب لتا دی کی طبیعت خراب ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا۔ ان کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم 24 گھنٹے اسپتال میں موجود ہے۔

      6-7 دن پہلے وینٹی لیٹر سپورٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
      بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کو 6-7 دن قبل ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر سپورٹ سے ہٹا دیا تھا۔ ڈاکٹر پریت سمدھانی نے تب بتایا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے، اس لیے انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم وہ آئی سی یو میں طبی نگرانی میں ہیں۔

      کچھ دن پہلے بھی جھوٹی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔
      کچھ دن پہلے بھی لتا منگیشکر کی طبیعت خراب ہونے کی خبر آئی تھی جس کے بعد ان کے ترجمان نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، 'لوگوں میں جھوٹی خبریں پھیلانا پریشان کن ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ لتا دیدی کی صحت مستحکم ہیں۔ ان کی جلد گھر واپسی کے لیے دعا کریں۔ بتادیں کہ اب لتا منگیشکر کی حالت پہلے سے مستحکم اور بہتر ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: