உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lata Mangeshkar Health Update:ابھی بھی آئی سی یو میں ہی ہیں لتا منگیشکر، جانیے اب کیسی ہے طبعیت

    لتا منگیشکرکی صحت سے متعلق ڈاکٹروں نے کہی اہم بات۔

    لتا منگیشکرکی صحت سے متعلق ڈاکٹروں نے کہی اہم بات۔

    ڈاکٹرس کے مطابق، لتا منگیشکر کو کورونا وائرس اور نمونیہ دونوں ہوا ہے اور اُن کی عمر کے پیش نظر ڈاکٹرس نے اُنہیں انڈر آبزرویشن رکھا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: Lata Mangeshkar Health Update: سریلی کوئل لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی تھیں۔ کورونا کے ساتھ ہی وہ نمونیہ کی بھی لپیٹ میں آگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ان دنوں اسپتال میں بھرتی ہیں۔ کورونا انفیکشن (Lata Mangeshkar Covid-19) کے بعد انہیں ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر ہے، لیکن احتیاطاً انہیں آئی سی یو میں ہی رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق، فی الحال لتا منگیشکر کی حالت مستحکم ہے اور وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

      ڈاکٹرس کے مطابق، لتا منگیشکر کو کورونا وائرس اور نمونیہ دونوں ہوا ہے اور اُن کی عمر کے پیش نظر ڈاکٹرس نے اُنہیں انڈر آبزرویشن رکھا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر لگاتار عظیم گلوکارہ کی صحت پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ ابھی سے 7 سے 8 دنوں تک لتا منگیشکر کو اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

      2019 میں بھی اسپتال میں ہوئی تھیں بھرتی
      ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گی لیکن عمر کی وجہ سے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ غورطلب ہے کہ کورونا انفیکشن کے ملک میں دستک دینے کے بعد سے ہی لتا منگیشکر اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں۔ نومبر 2019 سے وہ اپنے گھر میں ہی ہیں لیکن اُن کے ہاوس ہیلپ کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ جس کے بعد اُن کا بھی ٹسٹ کرایا گیا۔

      8 جنوری کی شام سے اسپتال میں ہیں بھرتی
      لتا منگیشکرکی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد اُنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ اس سے پہلے 2019 میں بھی لتا منگیشکر کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس دوران انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ بتادیں کہ، لتا منگیشکر پچھلے ہفتہ 8 جنوری کی شام سے اسپتال میں بھرتی ہیں، لیکن اُن کے اسپتال میں ہونے کی خبر منگل کو سامنے آئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: