Lata Mangeshkar: ’لتا کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا‘ پاکستانی شائقین نے لتامنگیشکر کی وفات پر یوں کیا اظہار خیال
لتامنگیشکر کی شہرت سرحدوں سے بھی ماورا تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے شائقین دنیا بھر کے تمام ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے ہر چپے چپے میں ان کو سنا جاتا ہے۔ اسی طرح ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکساتن میں بھی ان کے شائقین کی بڑی تعداد ایسی ہے، جنھوں نے لتا کے انتقال پر اپنے گہرے رنج اور دیکھ درد کا اظہار کیا ہے۔
لتامنگیشکر کی شہرت سرحدوں سے بھی ماورا تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے شائقین دنیا بھر کے تمام ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے ہر چپے چپے میں ان کو سنا جاتا ہے۔ اسی طرح ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکساتن میں بھی ان کے شائقین کی بڑی تعداد ایسی ہے، جنھوں نے لتا کے انتقال پر اپنے گہرے رنج اور دیکھ درد کا اظہار کیا ہے۔
Lata Mangeshkar Passes Away: ہندی سنیما کی لیجنڈ گلوکارہ لتامنگیشکر اتوار 6 فروری 2022 کی صبح انتقال کر گئیں۔ ’نائٹنگل آف انڈیا‘ کے لقب سے مشہور گلوکاہ نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی جہاں وہ تقریباً ایک ماہ سے داخل تھیں۔ ان کی بہن اوشا منگیشکر اور ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ لتا کا اعضا کی ناکامی کے باعث انتقال ہو گیا۔ وہ 92 برس کی تھیں۔
لتامنگیشکر کی شہرت سرحدوں سے بھی ماورا تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے شائقین دنیا بھر کے تمام ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے ہر چپے چپے میں ان کو سنا جاتا ہے۔ اسی طرح ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکساتن میں بھی ان کے شائقین کی بڑی تعداد ایسی ہے، جنھوں نے لتا کے انتقال پر اپنے گہرے رنج اور دیکھ درد کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ کیا کہ ’’لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے، #LataMangeshkar‘‘
لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے، #LataMangeshkar
پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ’’لتا منگیشکر کے انتقال سے دنیائے موسیقی نے ایک ایسے گلوکار کو کھو دیا ہے جس نے اپنی سریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا تھا۔ میری نسل کے لوگ اس کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔ وہ سکون سے آرام کرے!‘‘
In the passing of Lata Mangeshkar, the world of music has lost a singing legend who mesmerized generations with her melodious voice. The people of my generation grew up listening to her beautiful songs that will remain part of our memory. May she rest in peace!
پارلیمانی لیڈر پی پی پی؛ چیئرمین خارجہ امور کمیٹی سینیٹ، پاکستان و سابق قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ کیا کہ ’’#لتامنگیشکر نے سریلی، ورچوسو گانے، سنیما پلے بیک اور بہت کچھ پیش کیا۔ ان کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ ان کے پاس اتنا وسیع ذخیرہ تھا، 5 پسندیدہ گانوں کا انتخاب کرنا بھی ناممکن ہے، تو ایک یہ ہے: آج پھر جینے کی تمنا ہے‘‘
#LataMangeshkar defined an era of melodic,virtuoso singing, cinema playback and more. Sad to hear of her passing.She had such a vast repertoire, it is impossible to choose even 5 favourite songs, so here’s one : Aaj Phir Jeene Ki Tamanna Hai - Guide https://t.co/nsozFhgBvb
لتا منگیشکر ملک کی سب سے بڑی ہستیوں میں سے ایک تھیں۔ اس نے نہ صرف اپنے جادوئی فن سے سب کو قائل کیا ہے بلکہ اپنی حیرت انگیز شخصیت سے سب کی پسندیدہ بھی رہی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے پورا ملک کورونا جیسی بیماری سے لڑتے لڑتے لتا دیدی کے لیے دعائیں کر تا رہا، لیکن ان کا اس دنیا میں سفر اب ختم ہو چکا ہے۔ 8 جنوری کو لتا منگیشکر کو کورونا مثبت ہونے اور نمونیا جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔تب سے اب تک وہ آئی سی یو میں تھی۔
اب فلم انڈسٹری سمیت ملک بھر اور بیرون ملک سے لتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ہر کسی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔