اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے ڈھائی سال بعد فلیٹ میں آنے والا ہے نیا کرایہ دار، اتنا ہے گھر کا کرایہ

    سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے ڈھائی سال بعد فلیٹ میں آنے والا ہے نیا کرایہ دار، اتنا ہے گھر کا کرایہ

    سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے ڈھائی سال بعد فلیٹ میں آنے والا ہے نیا کرایہ دار، اتنا ہے گھر کا کرایہ

    ایک رپورٹ کے مطابق، فلیٹ کے مالک فی الحال بیرون ملک میں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے اس گھر کو کسی کو کرایہ پر دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو گزرے ہوئے بھلے ہی ڈھائی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ایکٹر فینس کے دلوں میں زندہ ہیں۔ حال ہی میں سشانت کے کیس کو لے کر کئی نئے انکشاف ہورہے ہیںَ فی الحال، ایک نئی اطلاع یہ ہے کہ سشانت کے ممبئی والے گھر پر، جہاں ایکٹر نے آخری سانس لی تھی وہاں جلد ہی ایک نیا کرایہ دار آنے والا ہے۔

      سشانت کے گھر کو ملا نیا کرایہ دار

      ایم ایس دھونی جیسی بلاک بسٹر فلم دینے والے سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے باندرہ میں اپنے لیے ایک فلیٹ کو کرایہ پر لیا تھا، اب خبر ہے کہ اس گھر میں جلد ہی نیا کرایہ دار آسکتا ہے۔ ایکٹر کی موت کے عبد سے قریب ڈھائی سال تک یہ باندہ ویسٹ میں کارٹر روڈ پر بنا عالیشان گھر مبینہ طور پر بند ہی رہا ہے۔

      سشانت کے سوسائیڈ کے بعد خالی پڑا ہے گھر

      بتادیں کہ سال 2020 میں لاک ڈاون کے دوران اچانک بالی ووڈ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے سنسنی مچ گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ، ایکٹر نے اپنے اسی کرایہ کے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کی تھی۔ ایکٹر کی موت کے بعد سے یہ لگژری گھر مبینہ طور پر خالی پڑا ہے۔ حالانکہ، اب فلیٹ کو نیا مالک ملنے والا ہے۔

      اتنا ہوگا سشنات کے گھر کا کرایہ

      ایک رپورٹ کے مطابق، فلیٹ کے مالک فی الحال بیرون ملک میں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے اس گھر کو کسی کو کرایہ پر دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مبینہ طور پر گھر کے مالک اس جگہ کے لیے ایک نیا کرایہ دار ڈھونڈ رہے ہیںَ حالانکہ، نئے کرایہ دار کو اس گھر کا ہر مہینے تقریباً 5 لاکھ روپے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواہش مند پارٹی گھر کے مالک سے بات چیت کررہی ہے اور ڈیل جلد ہی فائنل ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال، ایک فلیٹ بروکر نے انکشاف کیا تھا کہ کچھ ممکنہ کرایہ داروں کو جگہ کرایہ پر دینے سے روک دیا گیا تھا، لیکن اب لوگوں نے اس میں تبدیلی کرنا شروع کردی ہے، کیونکہ اب ایکٹر کی موت کو کافی وقت ہوگیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: