உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Liger New Poster:’لائیگر‘کے نئے پوسٹر میں وجئے-اننیا کے درمیان نظر آئی زبردست کیمسٹری، اس دن ریلیز ہوگا پہلا گانا

    فلم لائیگر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے وجئے دیورکونڈہ اور اننیا پانڈے۔

    فلم لائیگر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے وجئے دیورکونڈہ اور اننیا پانڈے۔

    فلم لائیگر کو ساؤتھ ڈائریکٹر پوری جگنادھ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم رواں سال 25 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ دنیا کے لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن بھی اس فلم میں فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    • Share this:
      Liger New Poster Released:فلم 'لائیگر' کا دوسرا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ساؤتھ کے اداکار وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔وجے اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔یہ فلم کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔فلم میں ابھی 50 دن باقی ہیں۔ کرن جوہر نے فلم 'لائیگر' کے پہلے گانے کی ریلیز ڈیٹ بھی جاری کی ہے۔

      کرن جوہر نے انسٹاگرام پر نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم سے متعلق کچھ اہم معلومات بھی ناظرین کے سامنے لائی گئی ہیں۔ 'لایگر' کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کرن نے لکھا، '50 دنوں کے بعد آپ کے سامنے کیا پیش کیا جا رہا ہے اس کی ایک اور خوبصورت جھلک دیکھیں... آئیے گلوبل میوزک کے ساتھ جشن منائیں'۔ اس کے بعد کرن نے نیچے کیپشن میں لکھا، 'فلم کا پہلا گیت اکڑی-پکڑی 11 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ اس سے پہلے اس گانے کا پرومو 8 جولائی کو دیکھنے کو ملے گا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Karan Johar (@karanjohar)





      فلم کے پوسٹر میں وجے اور اننیا پانڈے کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ دونوں گانا 'اکڑی-پکڑی' کے ایک سین میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وجے اپنی انگلی سے اننیا سے سیٹی بجوا رہے ہیں۔ ساؤتھ اسٹار وجے دیوراکونڈا کے بھی ہندی سنیما میں کروڑوں مداح ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Amrapali Dubey Song:امراپالی کے اس بھوجپوری گانے کوسن کرآپ کوبھی آئے گی اپنے پیا کی یاد

      یہ بھی پڑھیں:
      Arjun Malaika:ملائیکہ اروڑہ کے ماضی کو لے کر کیا سوچتے ہیں ارجن کپور، خود کیا انکشاف

      بتا دیں، فلم لائیگر کو ساؤتھ ڈائریکٹر پوری جگنادھ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم رواں سال 25 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ دنیا کے لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن بھی اس فلم میں فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: