உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lock Upp: پائل روہتگی سے لڑائی کے بعد شیوم شرما نے کی ایسی حرکت، سوشل میڈیاپر پھوٹا لوگوں کا غصہ

    Lock Upp کے قیدی شیوم شرما اور پائل روہتگی۔

    Lock Upp کے قیدی شیوم شرما اور پائل روہتگی۔

    Lock Upp:حال ہی میں لاک اپ میں بند پائل روہتگی اور شیوم شرما کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد شیوم نے ایسی حرکت کی کہ لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کردیا۔

    • Share this:
      Lock Upp:کنگنا رناوت کا متنازع شو 'لاک اپ' دن بہ دن مزید دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ اپنی اس ظالمانہ جیل میں جہاں کئی مدمقابل اپنی ذاتی زندگیوں کے بارے میں انکشاف کر کے سامعین کو حیران کر رہے ہیں، وہیں اسی جیل میں مشہور قیدی بھی ایک دوسرے پر بہت سے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں لاک اپ میں بند پائل روہتگی اور شیوم شرما کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد شیوم نے ایسی حرکت کی کہ لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کردیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      گوندا کے ساتھ عشق لڑانے والی یہ Actress پوری طرح بدل چکی ہیں، پہچاننا مشکل

      لڑائی کے بعد شیوم شرما نے کی ایسی حرکت
      الٹ بالاجی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر شیوم شرما کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں شیوم شرما پائل روہتگی کے ساتھ جھگڑے کے بعد چارج شیٹ پر تصویر پر ٹشو پیپر لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ شیوم کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ وہ پائل کی تصویر پر گندا ٹشو پیپر ڈالے گا۔ شیوم اندر جاتا ہے اور گندا ٹشو پیپر لاتے ہیں اور چارج شیٹ پر پائل کی تصویر پر لگا دیتے ہیں۔ جہاں ایک طرف کچھ افراد شیوم کی اس حرکت سے لطف اندوز ہوتے اور ہنستے ہوئے نظر آئے، وہیں دوسری طرف مندنا نے انہیں چارج شیٹ پر گندے ٹشو پیپر لگانے سے منع کر دیا۔ کچھ لوگوں کو شیوم کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی اور وہ ٹرول ہو گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سپناچودھری کے گانے پر آپ نے نہیں دیکھا ہوگاایساDance، سنیل گروور نے شیئر کیا مزیدار ویڈیو

      پائل کی اس بات پر پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے شیوم
      حال ہی میں شیوم اور پائل کے درمیان گھر میں کافی جھگڑا ہوا تھا۔ شیوم کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ پائل جی کھانا پکانے کے چکر میں مزید برتن ایڈ کررہی ہیں اور میں اتنے برتن نہیں دھوؤں گا۔ یہ سننے کے بعد پائل روہتگی نے شیوم کو 'نمک حرام' کہا، جسے سن کر شیوم کا پارا چڑھ گیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی اور شیوم شرما پائل روہتگی کے بوائے فرینڈ سنگرام سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے نظر آئے۔ لیکن کچھ دیر بعد شیوم برتن دھوتے ہوئے بلک بلک کر رونے لگے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: