Lock Upp :’تم ایڈلٹ فلمیں بناتی اور پرموٹ کرتی ہو؟‘ کنگنا رناوت نے پونم پانڈے کے منہ پر پوچھا سوال، ایکٹریس نے دیا ایسا جواب
بولڈ اداکارہ پونم پانڈے سے کنگنا نے پوچھے بولڈ سوال۔
پونم پانڈے نے اپنے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ (Poonam Pandey Official Instagram Account)سے شو کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ بھی شیئر کی۔ اس ویڈیو میں پونم پانڈے کی گرینڈ انٹری دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں کنگنا نے سب سے پہلے پونم کا تعارف کرایا۔
ممبئی:کنگنا رناوت(Kangana Ranaut) کا متنازعہ ویب شو ’لاک اپ‘(Lock Upp) ان دنوں کافی بحث میں ہے۔ 27 فروری سے آلٹ بالاجی (Alt Balaji) پر مفت نشر ہونے والے کنگنا رناوت کے متنازعہ ویب شو (Kangana Ranaut Controversial Web Show)میں ایک سے بڑھ کر ایک کنٹیسٹنٹ (Lock Upp Contestants list)سامنے آئے ہیں۔ پونم پانڈے کا نام ان متنازعہ مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔ اس شو میں پونم پانڈے کی گرینڈ انٹری(Poonam Pandey Great Entry in Lock Upp) اتوار کی رات ہوئی ۔ اس کے بعد کنگنا رناوت نے اداکارہ سے براہ راست بہت بولڈ سوال کر دیا۔ اس دوران جب کنگنا رناوت نے ’ایڈلٹ فلم‘ کے بارے میں پوچھا تو پونم پانڈے نے بھی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا جواب سامنے رکھ دیا۔
ایک پرومو سامنے آیا ہے جس میں کنگنا نے پونم سے پوچھا تھا کہ ’آپ ایڈلٹ فلمیں بناتی ہیں اور اس کو پروموٹ کرتی ہیں؟‘ اس پر پونم نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر کسی اصول کو نہیں توڑتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنے بھی ویڈیوز بنائے ہیں یا جتنے فوٹوز کلک کیے ہیں میں نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے۔ اگر لوگ فیک پسند کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ لوگ اصلی کو بھی پسند کریں گے۔
پونم پانڈے نے اپنے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ (Poonam Pandey Official Instagram Account)سے شو کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ بھی شیئر کی۔ اس ویڈیو میں پونم پانڈے کی گرینڈ انٹری دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں کنگنا نے سب سے پہلے پونم کا تعارف کرایا۔ کنگنا کہتی ہیں- ’بھارت ورلڈ کپ جیتتا ہے لیکن لوگ ان کے چینل پر بیٹھتے ہیں۔ لوگ انہیں سننا کم اور دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ آپ بھی کریں گے، دیکھئے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔