Lock Upp:منور فاروقی نے شو میں کیا انکشاف’تیزاب پینے سے ہوئی تھی ماں کی موت‘
منور نے اپنی ماں کو لے کر کھولا درد بھرا راز۔
Lock Upp: منور نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا پہلے جو رشتہ تھا وہ بھی درد اور تکلیف سے بھرا ہوا تھا، میرے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میں نے کچھ شیئر نہیں کیا کیونکہ میں کبھی اس کے تئیں توہین ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا۔
Lock Upp:'لاک اپ' کے کھلاڑی منور فاروقی نے اپنے دردناک راز سے پردہ اٹھایا کہ کس طرح ان کی والدہ نے تیزاب پیا، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ منور نے شیئر کیا، ’یہ جنوری 2007 کی بات ہے جب میری دادی نے مجھے بتایا کہ 'تمہاری ماں ٹھیک نہیں ہے'۔ میں نے انہیں پیٹ میں درد سے چیختے ہوئے دیکھا۔ فوراً میں انہیں ایمرجنسی میں لے گیا اور مجھے بتایا گیا کہ انہوں نے تیزاب پی لیا ہے۔ یہ سن کر میں دنگ رہ گیا۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’میں نے اپنی ماں کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا جب ڈاکٹروں نے آکر کہا، ’ان کا ہاتھ چھوڑ دو کیونکہ وہ اب نہیں رہیں۔‘ پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہوں نے 7-8 دن سے کچھ نہیں کھایا تھا، مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ میری والدہ اپنی شادی شدہ زندگی کے 26 سال میں ناخوش تھیں۔‘
انہوں نے شیئر کیا کہ ان کی ماں کے ساتھ جسمانی زیادتی کی گئی۔ ’میرے والد انہیں مارتے تھے، میری ماں نے بھی لوگوں سے قرض لیا، لیکن میرے والد ہمیشہ مزے کرتے تھے لیکن ہماری پرواہ نہیں کرتے تھے۔‘
منور نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا پہلے جو رشتہ تھا وہ بھی درد اور تکلیف سے بھرا ہوا تھا، میرے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میں نے کچھ شیئر نہیں کیا کیونکہ میں کبھی اس کے تئیں توہین ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا۔‘ وہ اپنے دردناک ماضی کے بارے میں بتانے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔ 'لاک اپ' کو آلٹ بالاجی اور ایم ایکس پلیئر پر نشر کیا جاتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔