உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاک اپ جیتنے والے منور فاروقی نے Bigg Boss میں جانے کے لئے رکھی یہ’شرط‘

    منور فاروقی نے بگ باس میں انٹری کو لے کر رکھی یہ شرط۔

    منور فاروقی نے بگ باس میں انٹری کو لے کر رکھی یہ شرط۔

    منور نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسٹینڈ اپ کامیڈین اور یوٹیوبر کیا۔ وہ اس وقت خبروں میں تھے جب انہیں 2 جنوری 2021 کو بھوپال میں ایک مزاحیہ شو کے لیے گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے پرفارم بھی نہیں کیا تھا۔ بعد میں 6 فروری کو انہیں ضمانت مل گئی۔

    • Share this:
      Lock Upp Winner Munawar Faruqui: کنگنا رناوت کے او ٹی ٹی ریئلٹی شو 'لاک اپ' کی ٹرافی جیتنے کے بعد پہلی بار منور فاروقی انسٹاگرام پر لائیو آئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مداحوں کے کئی سوالوں کے جواب دیے۔ منور فاروقی کے لائیو سیشن کے دوران 1.4 لاکھ سے زیادہ لوگ ان کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس موقع پر مداح نے ان سے بگ باس میں شرکت سے متعلق سوال بھی کیا۔

      جب منور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ریئلٹی شو بگ باس کا حصہ بننا پسند کریں گے۔ اس پر منور نے کہا کہ میں نے ایک رئیلٹی شو میں صرف 72 گھنٹے تنہائی میں گزارے ہیں، مجھے مستقبل کے بارے میں نہیں معلوم، لیکن اس وقت اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے تو میں نہ کہوں گا، لیکن اگر وہ مجھے کسی اور کو میرے ساتھ لے جانے کا آپشن دیں تو میں جا سکتا ہوں۔‘

      لاک اپ جیتنے کے بعد کیا بولے تھے منور؟
      منور فاروقی نے ریئلٹی شو 'لاک اپ' کے فائنل میں پائل روہتگی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جیتنے کے بعد منور نے کہا کہ یہ ان کے لیے اصلی لاک اپ سے زیادہ آسان تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کس لاک اپ سے نمٹنا مشکل ہے تو کامیڈین نے وضاحت کی کہ اصل لاک اپ کے مقابلے یہ نصف فیصد بھی نہیں ہے۔ اس میں کوئی آپ کی توہین نہیں کرتا۔ یہ ایک کھیل تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Lock Upp Winner: منور فاروقی نے جیت لیا کنگنا رناوت کا شو، ٹرافی کے ساتھ ملا یہ انعام



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)





      منور نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسٹینڈ اپ کامیڈین اور یوٹیوبر کیا۔ وہ اس وقت خبروں میں تھے جب انہیں 2 جنوری 2021 کو بھوپال میں ایک مزاحیہ شو کے لیے گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے پرفارم بھی نہیں کیا تھا۔ بعد میں 6 فروری کو انہیں ضمانت مل گئی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Lock Upp Finale:لاک اپ گرینڈ فائنل کے موقع پر وائرل ہوا منور-انجلی کا بریک اپ ڈانس ویڈیو

      آپ کو بتادیں کہ 'لاک اپ' 27 فروری کو شروع ہوا تھا، جس کی میزبانی کنگنا رناوت نے کی تھی، جس میں 20 مقابلہ کرنے والوں نے حصہ لیا تھا۔ MX Player اور Alt بالاجی پر 72 دن کی اسٹریمنگ کے بعد، ہفتہ کی آدھی رات کو فاتح کا اعلان کیا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: