ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان (Kartik Aaryan) اور سارا علی خان (Sara Ali Khan) کی فلم لو آج کل (Love Aaj Kal) 14 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ جتنا انتظار یہ دونوں اپنی فلم کے لئے کر رہے ہیں اتنا ہی انتظار ان کے مداحوں کو بھی ہے۔ فلم کا ٹریلز ریلیز ہو گیا ہے۔ ٹریلر میں رومانس اور اموشن دونوں ہیں۔ عام ناظرین کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) نے بھی فلم کا ٹریلر دیکھا اور ٹریلر دیکھ کر اپنے جذبات شئیر کئے ہیں۔
فلم لو آج کل کا ٹریلر دیکھنے کے بعد اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فلم کا ایک پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے ’ مجھے لو آج کل کا ٹریلر بہت ہی زیادہ پسند آیا ہے۔ میں اس فلم کو دیکھنے کے لئے بے چین ہوں‘۔
بالی ووڈ سنیما شائقین کافی طویل عرصے سے رومانوی لو اسٹوری کا انتظار کر رہے تھے جو 14 فروری کو امتیاز علی (Imtiaz Ali) پورا کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔