உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کاجول اور اجے دیوگن کی ایسے شروع ہوئی تھی لو اسٹوری، شادی سے پہلے نہیں ملا تھا پرپوزل

    کاجول (Kajol) نے خود اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ زندگی اور کیریئر (Career) میں ٹھہراو چاہتی تھیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

    کاجول (Kajol) نے خود اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ زندگی اور کیریئر (Career) میں ٹھہراو چاہتی تھیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

    کاجول (Kajol) نے خود اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ زندگی اور کیریئر (Career) میں ٹھہراو چاہتی تھیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

    • Share this:
      کاجول (Kajol) بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں، جسے اپنی اداکاری سے زیادہ لوگ چلبلے برتاو کے لئے جانتے ہیں۔ کاجول نہ صرف شاندار اداکاری کرتی ہیں بلکہ اصلی زندگی میں بھی وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک ہیں۔ وہ بہت چلبلی ہیں اور ہمیشہ خوش رہنے اور خوش رکھنے پر یقین رکھتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اجے دیوگن (Ajay Devgan) اور کاجول کی لو میریج (Love Marriage) ہوئی تھی۔ ویسے تو بالی ووڈ میں کئی ایسی شادیاں ہوئی ہیں، لیکن ان دونوں کی شادی میں کچھ الگ بات تھی۔ دونوں آج بھی بہترین جوڑے کی طرح اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔ دونوں نے کئی فلموں میں ساتھ میں کام کیا ہے۔ آخری بار دونوں فلم ’تانہا جی‘ میں نظر آئے تھے۔ حال ہی میں کاجول نے اپنا یوم پیدائش منایا ہے۔ آئیے ان دونوں کی لو اسٹوری کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

      اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری

      اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری باقی پریم کہانیوں سے تھوڑی مختلف ہے۔ اجے دیوگن کافی نرم مزاج انسان مانے جاتے ہیں، لیکن سیٹ پر ان سے زیادہ مذاق کوئی اور نہیں کرسکتا۔ حالانکہ اجے دیوگن اور کاجول ایک دوسرے سے کافی اپوزٹ ہیں، لیکن بالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑے کی ٹاپ لسٹ میں ان کا نام شامل ہے۔ اجے دیوگن اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔ اس وقت کاجول کی عمر 25 سال تھی۔ بالی ووڈ میں ان کا کیریئر اونچائیوں کی اڑان بھر رہا تھا اور اجے دیوگن کا کیریئر اچھا چل رہا تھا، لیکن کاجول کے جتنا نہیں۔

       اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری باقی پریم کہانیوں سے تھوڑی مختلف ہے۔

      اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری باقی پریم کہانیوں سے تھوڑی مختلف ہے۔


      زندگی اور کیریئر میں ٹھہراو چاہتی تھیں کاجول

      کاجول نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ زندگی اور کیریئر میں ٹھہراو چاہتی ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ کاجول کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ لینے سے پہلے انہیں بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے تقریباً 9 سال ہوچکے تھے۔ ہر سال 4 سے 5 فلمیں ریلیز ہو رہی تھیں۔ سب کچھ تھا پیسہ، شہرت اور کامیابی پر خود کے لئے نہ وقت تھا اور نہ سکون۔ ایک بڑا فیصلہ لینے کا وہی صحیح وقت تھا۔ اس وقت کاجول نے طے کیا کہ وہ اسی انسان سے شادی کریں گی، جس سے وہ پیار کرتی ہیں اور صحیح وقت پر کریں گی۔

      اجول کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ لینے سے پہلے انہیں بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے تقریباً 9 سال ہوچکے تھے۔
      اجول کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ لینے سے پہلے انہیں بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے تقریباً 9 سال ہوچکے تھے۔


      ایک دوسرے کو پرپوز نہیں کیا

      اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری میں سب سے عجیب بات یہی ہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کو پرپوز نہیں کیا تھا، لیکن دونوں کو ہی معلوم تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ کاجول اور اجے دیوگن فلم ’ہلچل‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی دوستی پیار میں بدل گئی۔ سال 1999 میں دونوں نے شادی کرلی۔ بالی ووڈ کے اس اسٹار جوڑے کے دو بچے نیاسا دیوگن اور یگ دیوگن ہیں۔ بچوں کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ اجے دیوگن اور کاجول نے آپسی رضامندی سے لیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: