رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی ہے خاص، فیملی کے درمیان اس طرح گزارا وقت
فلمی پردے پر اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور اداکارہ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کو ساتھ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ مداحوں کو اس پل کا بے صبری سے انتظار ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 01, 2021 12:07 AM IST

رنبیر اور عالیہ کی جوڑی ہے خاص، فیملی کے درمیان گزارا وقت
نئی دہلی: فلمی پردے پر اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور اداکارہ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کو ساتھ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ مداحوں کو اس پل کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس کی وجہ ہے ان کی زبردست کیمسٹری۔ گزشتہ ایک سال سے دونوں ایک دوسرے کی فیملی سے خوب مل رہے ہیں، جہاں ایک طرف رنبیر کپور دہلی میں شردھا کپور کے ساتھ لو رنجن (Luv Ranjan) کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں عالیہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے کچھ وقت کا بریک لیا ہے۔
View this post on Instagram
گزشتہ اتوار کو یہ جوڑا رنبیر کی بہن ردھما کپور ساہنی (Riddhima Kapoor Sahni) اور ان کی فیملی کے درمیان وقت گزارتے ہوئے نظر آئے، جس کی ایک جھلک ردھما نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے دی ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’فیم جیم! سنڈے’۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں نیتو کپور، سونی کپور اور شاہین بھٹ کو مس کرنے کی بات بھی کہی۔
View this post on Instagram
کام کی بات کریں تو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی ایان مکھرجی کی فلم ’برہماستر (Brahmastra)‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔