لکھنو: ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری نے دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں عدالت میں سرینڈر کیا ہے۔ اے سی جے ایم کورٹ نے سپنا چودھری کو حراست میں لیا ہے۔ سپنا چودھری کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد سے ان پر گرفتاری کی تلوار لٹکی ہوئی تھی۔
لکھنو کے آشیانہ تھانہ میں سپنا چودھری سمیت دیگر لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ سپنا چودھری پر الزام ہے کہ وہ پیسے لینے کے باوجود ڈانس شو میں نہیں پہنچی تھیں۔ اسی معاملے میں سپنا چودھری کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔