உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر! سپنا چودھری جلد ہو سکتی ہیں گرفتار! ہریانہ کے لئے روانہ ہوئی یوپی پولیس

    سپنا چودھری جلد ہوسکتی ہیں گرفتار!

    سپنا چودھری جلد ہوسکتی ہیں گرفتار!

    Sapna Choudhary News: سنگر اور ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Chaudhary) کی مصیبت بڑھنے والی ہے۔ سپنا چودھری کو گرفتار کرنے کے لئے لکھنو پولیس ہریانہ کے لئے روانہ ہوچکی ہے۔ سپنا چودھری کو عدالت میں پیش ہونا تھا، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا، جس کے بعد ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow, India
    • Share this:
      لکھنو: مشہور ہریانوی سنگر اور ڈانسر سپنا چودھری کی مصیبت بڑھنے والی ہے، کیونکہ ان کے اوپر گرفتاری کی تلواری پوری طرح سے لٹکتی نظر آرہی ہے۔ سپنا چودھری کو گرفتار کرنے کے لئے بدھ کو یوپی پولیس کی ٹیم ہریانہ کے لئے روانہ ہوئی۔ واضح رہے کہ لکھنو کی اے سی جے ایم کورٹ نے ڈانسر سپنا چودھری کے خلاف ایک ڈانس پروگرام منسوخ کرنے اور ٹکٹ ہولڈروں کو پیسے نہیں لوٹانے کے معاملے میں پیر کو گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔

      دراصل، سپنا چودھری کو سماعت کے لئے پیر کو حاضر ہونا تھا، مگر سپنا چودھری عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی عرضی دی گئی۔ اس پر عدالت نے سخت رخ اپناتے ہوئے سپنا چودھری کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شانتنو تیاگی نے سماعت کی اگلی تاریخ 30 ستمبر طے کی ہے۔ نومبر 2021 میں بھی اسی عدالت کے ذریعہ معاملے میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد سپنا چودھری نے عدالت میں حاضر اپنی ضمانت کرالی تھی۔

      سپنا چودھری کو سماعت کے لئے پیر کو حاضر ہونا تھا، مگر سپنا چودھری عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی عرضی دی گئی۔
      سپنا چودھری کو سماعت کے لئے پیر کو حاضر ہونا تھا، مگر سپنا چودھری عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی عرضی دی گئی۔


      سب انسپکٹر فیروز خان نے 14 اکتوبر، 2018 کو شہر کے آشیانہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، سپنا چودھری نے 2018 میں ایک ایونٹ میں پرفارم نہیں کیا تھا، جس کے لئے انہیں انعقاد نے ایڈوانس میں پیسے دیئے تھے۔ انعقاد نے معاملے کو عدالت میں گھسیٹا اور اب ڈانسر سپنا چودھری کو جلد ہی لکھنو کی اے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حادثہ 13 اکتوبر 2018 کا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بھوجپوری اداکارہ نے دکھائے ایبس تو لوگوں نے دیئے حیران کن ردعمل

      یہ بھی پڑھیں۔

      آرین خان نے سہانا خان اور ابرام کے ساتھ شیئر کی تصویر، دیکھ کر والد شآہ رخ خان نے کہا، ’مجھے بھیجو، ابھی...‘

      سپنا چودھری پر کیا کیا ہیں الزام

      سپنا چودھری کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ مقبول ہریانوی سنگر سپنا چودھری نے ایک آرٹسٹ منیجمنٹ نے معاہدہ توڑا، جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ وہ کسی دیگر کمپنی کے ساتھ کام نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی دیگر کمپنی میں شامل ہوں گی اور نہ ہی کسی گراہک کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ رابطہ ہوگا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سپنا چودھری نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور معاہدے کی شرطوں کے خلاف کاروباری سرگرمیاں انجام دیں۔

      سال 2021 میں لگا تھا دھوکہ دہی کا الزام

      فروری 2021 میں دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ نے سپنا چودھری کے خلاف دھوکہ دہی اور خیانت کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ سپنا چودھری کا منیجمنٹ کرنے والی ایک سیلبرٹی منیجمنٹ کمپنی نے ان کے اور ان کی ماں اور بھائی سمیت کئی دیگر لوگوں کے خلاف مجرمانہ خیانت، مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور رقم کی ہیرا پھیری کے لئے شکایت درج کی تھی، جس کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: