ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایک شام پہلے ہی بگڑ گئی تھی مندرا بیدی کے شوہر کی طبیعت، اداکارہ سے کہا تھا- مجھے ہارٹ اٹیک آرہا ہے

مندرا بیدی (Mandira Bedi) کے شوہر راج کوشل (Raj Kaushal) کا بدھ کے روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ہے۔ راج کوشل کے دنیا سے جانے کے بعد سے نہ صرف ان کی فیملی بلکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی صدمے میں ہے۔

  • Share this:
ایک شام پہلے ہی بگڑ گئی تھی مندرا بیدی کے شوہر کی طبیعت، اداکارہ سے کہا تھا- مجھے ہارٹ اٹیک آرہا ہے
ایک شام پہلے ہی بگڑ گئی تھی مندرا بیدی کے شوہر کی طبیعت، اداکارہ سے کہا تھا- مجھے ہارٹ اٹیک آرہا ہے

مندرا بیدی (Mandira Bedi) کے شوہر راج کوشل (Raj Kaushal) کا بدھ کے روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ہے۔ راج کوشل کے دنیا سے جانے کے بعد سے نہ صرف ان کی فیملی بلکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی صدمے میں ہے۔ اب راج کوشل کے انتقال کے بعد ان کے دوست اور میوزک ڈائریکٹر سلیمان مرچنٹ (Sulaiman Merchant) نے بتایا کہ راج کوشل ایک دن پہلے سے اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے اور انہوں نے مندرا سے کہا تھا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آرہا ہے۔ مندرا، لیکن جب تک انہیں اسپتال لے کر گئیں تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔


’ای ٹائمس‘ سے بات کرتے ہوئے سلیمان مرچنٹ نے کہا، ’راج منگل کی شام سے ٹھیک نہیں محسوس کر رہے تھے، اس کے بعد انہوں نے اینٹاسڈ ٹیبلیٹ لی۔ آئندہ روز صبح 4 بجے کے قریب راج نے مندرا کو بتایا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آرہا ہے، جس کے بعد مندرا نے اپنے دوست آشیش چودھری کو فون کیا اور راج کو اسپتال لے جانے لگے۔ لیکن راج بے ہوش ہو رہے تھے، وہ راج کو اسپتال لے گئے، لیکن 10-5 منٹ بعد ہی ان کو محسوس ہوا کہ راج کی نبض نہیں ہے۔ ڈاکٹر کے پاس پہنچنے سے پہلے بہت دیر ہوچکی تھی‘۔


سلیمان مرچنٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے بھی راج کو ہارٹ اٹیک آیا تھا، تب ان کی عمر 32-30 سال تھی، لیکن اس اٹیک کے بعد سے راج اپنا بہت دھیان رکھنے لگے تھے۔ ان کی حالت پہلے سے بہتر ہوگئی تھی۔


25 سال کی دوستی

راج کوشل کے ساتھ اپنی دوستی پر سلیمان نے کہا، ’میں نے 25 سال کے اپنے دوست کو کھو دیا ہے۔ میں انہیں تب سے جانتا ہوں جب وہ مکل آنند کو اسسٹ کرتے تھے۔ وبا کے دوران میں ایک بار ان کے گھر گیا تھا، کئی ماہ پہلے۔ سلیم اور میں نے ان کی پہلی فلم پیار میں کبھی کبھی میوزک بھی دیا ہے۔ میں ان کے ساتھ رابطے میں تھا۔ جب ہم اپنی ایلبم بھومی 2020 کا آغاز کر رہے تھے، تب انہوں نے ہمیں اپنے بنگلوں میں رہنے کا آفر دیا تھا، جسے وہ شوٹنگ کے لئے رینٹ پر دیتے ہیں، لیکن ہم وہاں شوٹ نہیں کرپائے‘۔

 

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 02, 2021 10:49 AM IST