Madhubala:آخری وقت میں بے حد اکیلی ہوگئی تھیں مدھوبالا، کبھی کبھار ہی دیکھنے آیا کرتے تھے کشور کمار!
اپنے آخری وقت میں انتہائی تنہا ہوگئی تھیں مدھوبالا۔
Madhubala Tragic Life: مدھوبالا کی بہن مدھور بھوشن کے مطابق کشور مہینے میں ایک یا دو بار اپنی بیمار بیوی سے ملنے آیا کرتے تھے۔ مدھور کا کہنا ہے کہ مدھوبالا اپنے آخری دنوں میں بہت تنہا ہو گئی تھیں اور ان کا آخری وقت انتہائی تنہائی میں گزرا۔
Madhubala Tragic Life: آج بات ایک ایسی اداکارہ کی ہو رہی ہے جس کی خوبصورتی کے چرچے آج بھی ہوتے رہتے ہیں تاہم آج وہ اداکارہ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ یہ اداکارہ 36 سال کی عمر میں دل کی بیماری سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ ہم بات کر رہے ہیں لیجنڈری اداکارہ مدھوبالا کی جو نہ صرف اپنی فلموں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی بحث میں رہتی تھیں۔ مدھوبالا کبھی انڈسٹری کے مشہور اداکار دلیپ کمار کے ساتھ سنجیدہ تعلقات میں تھیں۔ تاہم ان کا بریک اپ ہوگیا۔ بریک اپ کے بعد مدھوبالا نے گلوکار، اداکار کشور کمار سے شادی کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھوبالا کو دل کی تکلیف تھی اور اداکارہ کے گھر والے چاہتے تھے کہ وہ اپنا علاج مکمل کرنے کے بعد ہی کشور کمار سے شادی کر لیں۔ تاہم، دلیپ کمار کے ساتھ بریک اپ سے مدھوبالا کو اتنی تکلیف ہوئی کہ انہوں نے فوراً کشور کمار سے شادی کر لی تھی۔
کہتے ہیں کہ جیسے ہی کشور کمار کو شادی کے بعد مدھوبالا کی بیماری کا علم ہوا تو انہوں نے اداکارہ سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی۔ دراصل ڈاکٹروں نے مدھوبالا کو بتایا تھا کہ ان کے پاس وقت کم ہے۔ اس کے بعد کشور کمار نے اداکارہ کو ایک بنگلے میں شفٹ کیا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ایک نرس اور ڈرائیور رکھ دیا۔
مدھوبالا کی بہن مدھور بھوشن کے مطابق کشور مہینے میں ایک یا دو بار اپنی بیمار بیوی سے ملنے آیا کرتے تھے۔ مدھور کا کہنا ہے کہ مدھوبالا اپنے آخری دنوں میں بہت تنہا ہو گئی تھیں اور ان کا آخری وقت انتہائی تنہائی میں گزرا۔ اداکارہ نے صرف 36 سال کی عمر میں بیماری سے لڑتے ہوئے آخری سانس لی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔