Kangana Ranaut کے ساتھ کام کرنے کی خبروں پر مدھر بھنڈارکر نے توڑی خاموشی، کہا-ہم اکثر ملتے ہیں، لیکن ۔۔۔
Kangana Ranaut کے ساتھ کام کرنے کی خبروں پر مدھر بھنڈارکر نے توڑی خاموشی، کہا-ہم اکثر ملتے ہیں، لیکن ۔۔۔
Madhur Bhandarkar On Babli Bouncer: یہ خبریں بھی تھیں کہ مدھر بھنڈارکر اپنی 'فیشن' اسٹار کنگنا کے ساتھ بغیر ٹائٹل والی فلم میں کام کر سکتے ہیں۔ ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مدھر بھنڈارکر نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔
Madhur Bhandarkar On Babli Bouncer: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور فلم میکر مدھر بھنڈارکر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ببلی باونسر‘ کے پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔ قریب پانچ سال کے گیپ کے بعد ببلی باونسر مدھر بھنڈارکر کی پہلی فلم ہے۔ ببلی باونسر میں اداکارہ تمنا بھاٹیا لیڈ رول میں ہیں، جو کہ ایک رومانٹک کامیڈی مووی ہے۔ یہ فلم تمنا بھاٹیا کے کرئیر کے لئے سنگ میل مانی جارہی ہے۔
مدھر بھنڈارکر کی آخری فلم اندوسرکار 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اتنے سالوں میں کس چیز نے انہیں فلموں سے دور رکھا؟ ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے اس کو لے کر سوال کیا گیا تو انہیں جواب میں کہا، ’سرکار‘ کے بعد جب میں نے کام شروع کیا، تو میں تین فلموں پر کام کررہا تھا۔ ایک بہت بڑی ایکشن فلم تھی، ایک سیریس خاتون کی فلم تھی اور ایک ببلی باونسر۔ ان تینوں پر میں کام کررہا تھا تو لکھنے میں بھی تو وقت لگتا ہے۔ تو اس لئے مدھر بھنڈارکر کی ’ببلی‘ بنی تمنا
وہیں جب بھنڈارکر سے فلم کی لیڈ اداکارہ کو لے کر سوال پوچھا گیا کہ فلم میں ببلی کے طور پر تمنا کو لینے کا خیال کیسے آیا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ تمنا کی جو باڈی لینگویج ہے، اسے دیکھ کر مجھے لگا کہ یہ میری ببلی ہے، یہ کیریکٹر میں سوٹ کرے گی۔ انہوں نے آگے یہ بھی بتایا کہ میں نے اس کی زیادہ فلمیں نہیں دیکھی تھیںِ باہوبلی چھوڑ کر، پر مجھے خوشی ہے کہ تمنا نے کہا کہ میں نے اسے ری لانچ کیا ہے۔
کنگنا کے ساتھ فلم کا ابھی نہیں ہے کوئی پلان اس درمیان، یہ خبریں بھی تھیں کہ مدھر بھنڈارکر اپنی 'فیشن' اسٹار کنگنا کے ساتھ بغیر ٹائٹل والی فلم میں کام کر سکتے ہیں۔ ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مدھر بھنڈارکر نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ کنگنا بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ ہم ملتے ہیں اور بات کرتے ہیں، لیکن فی الحال میری توجہ صرف ببلی باؤنسر پر ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔