உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چاندنی بار کی ریلیز کو ہوئے 21 سال، مدھر بھنڈارکر نے شیئر کی تبو کی یہ Unseen تصویریں

    چاندنی بار کی ریلیز کو ہوئے 21 سال، مدھر بھنڈارکر نے شیئر کی تبو کی یہ Unseen تصویریں (Photo: @tabutiful/Instagram)

    چاندنی بار کی ریلیز کو ہوئے 21 سال، مدھر بھنڈارکر نے شیئر کی تبو کی یہ Unseen تصویریں (Photo: @tabutiful/Instagram)

    مدھر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، چاندنی بار سے، ببلی باونسر تک کا سفر میرے لیے بہت اچھا رہا ہے۔ آج یہ چاندنی بار کا 21 سال ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      تبو کی ایکٹنگ سے سجی فلم چاندنی بار، اپنی ریلیز کے 21 سال پورے کرچکی ہے۔ اس فلم نے نہ صرف شائقین اور ناقدین کا دل جیتا تھا بلکہ اس کو نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا تھا۔ اس فلم کے لئے تبو کو بیسٹ اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا۔ تبو کے علاوہ س مین اتل کلکرنی بھی اہم رول میں تھے اور فلم کا ڈائریکشن مدھر بھنڈارکر نے کیا تھا۔

      فلم کے 21 سال پورے ہونے کے موقع پر مدھر بھنڈارکر نے کچھ اندیکھی تصویریں شیئر کی ہیں۔ یہ تصویریں فلم کے سیٹ کی ہیں جنہیں شوٹنگ کے دوران کلک کیا گیا تھا۔ یہ فلم بہت بڑی ہٹ تھی اور اس میں ممبئی کے بار ڈانسروں کی زندگی دکھائی گئی تھی۔


      مدھر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، چاندنی بار سے، ببلی باونسر تک کا سفر میرے لیے بہت اچھا رہا ہے۔ آج یہ چاندنی بار کا 21 سال ہے۔ میں اپنے پروڈیوسر آر موہن، میری کاسٹ تبو،اتل کلکرنی، پوری اسٹار کاسٹ، ٹیکنیشین اور شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اسے میرے کرئیر میں ایک سنگ میل فلم بنائی۔ #21YearsofChandniBar۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بچے کے استقبال کے لئےAlia-Ranbirنے کی ہیں خاص تیاریاں،ایکٹر نے کہا-بس ایک چیزپرچل رہی بحث

      یہ بھی پڑھیں:
      جب ڈپریشن سے پریشان تھیں Deepika Padukone، مدد کو آگے آئے تھے رنبیر کپور!

      بتادیں کہ یہ فلم سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی اور تبو کو کافی پیار ملا تھا۔ تبو آخری بار فلم 'بھول بھولیا 2' میں کیارا اڈوانی اور کارتک آریان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اب وہ 'بھولا' اور 'دریشیام 2' میں نظر آئیں گی۔ بھولا مارچ 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے اور یہ تامل ہٹ کیتھی کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ اس کے علاوہ پائپ لائن میں ان کے پاس خفیہ بھی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: