لگاتار 7 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد ٹوٹ گئی تھیں مادھوری ڈکشت، پھر ایسی بنی ’دھک دھک گرل‘
لگاتار 7 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد ٹوٹ گئی تھیں مادھوری ڈکشت، پھر ایسی بنی ’دھک دھک گرل‘
مادھوری ڈکشت نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا، میں گھر پر بہت روتی تھی، لیکن ماں اور بہنوں نے مجھے ہمت دلائی۔ ماں کہتی تھی کہ فکر مت کرو، ایک دن تو ضرور کامیاب ہوگی۔
بالی ووڈ کی دھک دھک گرل، یعنی مادھوری ڈکشت بالی ووڈ انڈسٹری میں 38 سال پورے کرچکی ہیں۔ ایکٹنگ سے لے کر ڈانس میں ان کا آج بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ مادھوری نے بہت کم عمر میں کرئیر کی شروعات کی تھی، لیکن شروعات میں ہی ان کی لگاتار 7 فلمیں فلاپ ہوگئیں۔ جس کے بعد وہ بہت ٹوٹ گئی تھیں۔ حالانکہ، اس دوران ماں اور بہنوں نے ان کا بہت ساتھ دیا۔
باکس آفس پر فلاپ ہوئی 7 فلمیں مادھوری فلم ابودھ میں گوری نام کی لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہیں، جو باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی۔ اس کے بعد مادھوری نے کئی فلموں میں کام کیا جس میں ’آوارہ باپ‘، سواتی، حفاظت، اُتر دکشن، اور خطروں کے کھلاڑی شامل ہے۔ یہ سبھی فلمیں بیک ٹو بیک باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئیں، جس کے بعد مادھوری ٹوٹ گئی تھیں۔
بہت روتی تھی مادھوری ایک انٹرویو کے دوران مادھوری ڈکشت نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا، میں گھر پر بہت روتی تھی، لیکن ماں اور بہنوں نے مجھے ہمت دلائی۔ ماں کہتی تھی کہ فکر مت کرو، ایک دن تو ضرور کامیاب ہوگی۔ ماں کی باتوں سے مادھوری بہت متاثر ہوئیں اور پھر سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔
ایسے بدلی مادھوری ڈکشت کی قسمت سال 1988 میں مادھوری ڈکشت کی فلم تیزاب ریلیز ہوئی۔ یہ فلم کامیاب ہوئی اور ساتھ ہی گانے ’ایک دو تین‘ میں مادھوری کے ڈانس کی بھی جم کر تعریف ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسی سال مادھوری کی ایک اور فلم ریلیز ہوئی ’دیاوان‘۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ اس میں ’آج پھر تم پے پیار آیا ہے‘ گانے پر مادھوری اور ونود کھنہ کا ہاٹ سین کافی موضوع بحث رہا۔
اس فلم نے بنایا سوپر اسٹار اس کے بعد مادھوری کو ایک کے بعد ایک بڑی فلمیں ملنے لگیں۔ سبھاش گھئی کی فلم رام لکھن نے مادھوری ڈکشت کو سوپر اسٹار بنادیا۔ مادھوری کی دیگر کامیاب فلموں میں کھلنائیک، ہم آپ کے ہیں کون، دل، پرندہ، جمائی راجہ، ساجن، بیٹا، دل تو پاگل ہے، راجہ، یارانہ، انجام، پکار اور دیوداس شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔