உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مادھوری ڈکشت بھی ہوئی نورا فتیحی کے ڈانس کی دیوانی، سیٹی مار کر یوں کی تعریف

    مادھوری ڈکشت بھی ہوئی نورا فتیحی کے ڈانس کی دیوانی، سیٹی مار کر یوں کی تعریف

    مادھوری ڈکشت بھی ہوئی نورا فتیحی کے ڈانس کی دیوانی، سیٹی مار کر یوں کی تعریف

    نورا فتیحی کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈی اپر بھی چھا چکی ہے۔ لوگوں کو ان کا یہ ڈانس اور اوتار کافی پسند آرہا ہے ۔ یوزرس ان کے اس ویڈیو پر کمنٹوں کو بارش کررہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے اپنے قاتلانہ ڈانس مووس کے ذریعے زبردست پہچان بنائی ہے۔ ان کے ڈانس کے لاکھوں لوگ دیوانے ہیں۔ انہیں میں اب مادھوری دکشت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ مادھوری نے نورا کے ڈانس مووز کی جم کر تعریف کی ہے۔

      اس شو کا ہے ویڈیو
      ان دنوں ڈانس ریالیٹی شو جھلک دکھلاجا کافی سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اس شو کو کرن جوہر، مادھوری ڈکشٹ اور نورا فتیحی جج کررہے ہیں۔ اسی درمیان کلرس ٹی وی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پرومو ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مادھوری کہتی ہیں کہ وہ نورا فتیحی کو لاونی ڈانس کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گی۔ اداکارہ کی اس بات پر نورا اسٹیج پر جاتی ہیں اور امرتا کھانویلکر کے ساتھ مل کر کافی زبردست ڈانس کرتی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      مادھوری ڈکشت نے بچائی سیٹی
      نورا فتیحی کا یہ پرفارمنس اتنا دھماکہ دار ہوتا ہے کہ وہ اپنے ڈانس سے وہاں موجود سبھی لوگوں کا دل جیت لیتی ہیں۔ اور جیسے ہی ان کا ڈانس ختم ہوتا ہے، مادھوری ڈکشت سیٹی بجانے لگتی ہیں۔ بتادیں کہ، نورا نے شاندار ڈانس تو کیا ہی، لیکن اس ویڈیو میں ان کا لُک بھی کافی زبردست نظر آرہا ہے۔ وہ نوواری ساڑی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ناک میں نتھ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے، جو ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگارہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sunny Leone نے اپنے فینس کو کیا خبردار، ان کے نام کا استعمال کر کے ہورہا ہے فراڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      فالگُنی کے دفاع میں اُتریں سونامہاپاترا،’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ تنازعہ پر کیا یہ انکشاف

      بہرحال، نورا فتیحی کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈی اپر بھی چھا چکی ہے۔ لوگوں کو ان کا یہ ڈانس اور اوتار کافی پسند آرہا ہے ۔ یوزرس ان کے اس ویڈیو پر کمنٹوں کو بارش کررہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: