ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مادھوری دکشت نے شیئر کیا چولی کے پیچھے کیا ہے گانے کا میکنگ ویڈیو، نینا گپتا کے ساتھ سبھاش گئی نے لگائے ٹھمکے

فلم کھلنائک (Khalnayak) کا آئی کانک گانا چولی کے پیچھے کیا ہے۔ گزتشہ دنوں سے چرچا میں بنا ہوا ہے۔

  • Share this:
مادھوری دکشت نے شیئر کیا چولی کے پیچھے کیا ہے گانے کا میکنگ ویڈیو، نینا گپتا کے ساتھ سبھاش گئی نے لگائے ٹھمکے
فلم کھلنائک (Khalnayak) کا آئی کانک گانا چولی کے پیچھے کیا ہے۔ گزتشہ دنوں سے چرچا میں بنا ہوا ہے۔

بالی ووڈ فلم کھلنائک (Khalnayak) کا آئی کانک گانا چولی کے پیچھے کیا ہے۔ گزتشہ دنوں سے چرچا میں بنا ہوا ہے۔ نینا گپتا  (Neena Gupta) نے اپنے آٹو بایوگرافی  سچ کہوں تو میں بتایا تھا کہ اس کی شوٹنگ کے دوران فلم کے ڈائریکٹر گھئی نے انہیں پیڈیڈ برا پہننے کی صلاح دی تھی جسے لیکر وہ کافی غیر مطمئن ہو گئی تھیں۔ یہ گانا ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا ہے۔ اداکارہ مادھوری دکشت (Madhuri Dixit) نے اس کی میکنگ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

دراصل یہ ویڈیو ڈانس ریئلٹی شو ڈانس دیوانے (Dance Deewane 3) کے ایک ایپیسوڈ کا ایک پرومو ہے جس میں سبھاش گئی بطور خاص گیسٹ پہنچے ہیں۔ اس شو پر مادھوری جج ہیں۔ اس میکنگ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ سبھاش ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے مادھوری اور نینا گپتا کو ٹرین کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں مرحوم سروج کان کوریوگرافر سروج خان بھی مادھوری کو ڈانس سکھاتے ہوئے دے رہی ہیں۔ مادھوری دکشت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ 


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)






ویڈیو کو شیئر کرکے مادھوری دکشت نے کیپشن میں لکھا،  کھلنائک (Khalnayak) کے سیٹ پر سبھاش گجئی اور سروج خان کے ساتھ ۔ ڈانس دیوانے  3  کے اس خاص ایپیسوڈ میں سبھاش گئی کے ساتھ پرانے دنوں کی یاد میں ڈوب گئی۔ ہم آپ کو یاد کرتے ہیں سروج جی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 28, 2021 10:41 AM IST