உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تتلیوں سے مسکان بکھیرتی مادھوری ڈکشت کا یہ LOOKمداحوں کو کررہا ہے مسحور

    مادھوری ڈکشٹ کے نئے اوتار نے بڑھائی اُن کے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن۔

    مادھوری ڈکشٹ کے نئے اوتار نے بڑھائی اُن کے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن۔

    مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔ انہوں نے تیزاب، دیوداس، دل تو پاگل ہے جیسی شاندار فلموں کے ذریعے اپنی قابلیت ثابت کی ہے۔

    • Share this:
      دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے اپنے نئے اوتار سے کروڑوں لوگوں کی نگاہیں اپنی طرف کھینچ لی ہیں۔ مادھوری کا یہ نیا روپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس نئے روپ میں مادھوری کی مسکراہٹ تتلی کی طرح کھلتی دکھائی دے رہی ہے۔ پیچ رنگ کا فلفی گاؤن پہنے ہوئے، مادھوری صوفے پر بہت سارے خوشگوار پوز دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی مادھوری ڈکشٹ نے کیپشن میں لکھا کہ - نیا دن، نیا اوتار... گریس فُل ہونا مستقل ہے۔

      ویسے تو مادھوری ڈکشٹ نے بالکل درست کہا کہ ان کی خوبصورتی میں ذرا بھی کمی نہیں آئی۔بالی ووڈ کے گلیاروں میں کئی اداکارائیں آتی جاتی ہیں لیکن مادھوری ڈکشٹ ایسی کامیاب اداکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد سے ہی فلمی دنیا میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ آج بھی مادھوری کے سامنے کئی نوجوان ایکٹریسس گھٹنے ٹیکتے نظر آتی ہیں۔ آج بھی ان کی خوبصورتی میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)





      یہ بھی پڑھیں:
      سوناکشی سنہا کے فین نے خود کی جان لینے کی دی دھمکی، پاگل پن دیکھ کر اُڑے Actress کے ہوش

      مادھوری ڈکشٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے اپنی مضحکہ خیز اور زبردست ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں کبھی وہ اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی وہ اپنے میموری باکس سے کچھ زبردست تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 30 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ یہ 30 ملین کی تعداد جلد ہی 31 ملین ہونے جا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پرینیتی کے ٹھکرانے کے بعدعالیہ کوملاتھاRRRمیں رول،ان ایکٹریسس نے بھی ٹھکرایا آفر

      مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔ انہوں نے تیزاب، دیوداس، دل تو پاگل ہے جیسی شاندار فلموں کے ذریعے اپنی قابلیت ثابت کی ہے۔ حال ہی میں مادھوری ڈکشٹ کو دی فیم گیم میں دیکھا گیا جس میں ناظرین نے ان کے کردار کو بہت پسند کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: