உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنید امام شیخ کی ڈاکومنٹری فلم 'ورک فار کمپیشن' کی بین الاقومی سطح پر پذیرائی

    جنید امام شیخ کی ڈاکومنٹری فلم 'ورک فار کمپیشن' کی بین الاقومی سطح پر پذیرائی

    جنید امام شیخ کی ڈاکومنٹری فلم 'ورک فار کمپیشن' کی بین الاقومی سطح پر پذیرائی

    فلم کو استنبول فلم فیسٹیول برائے 2022 اور رومانیہ ایسٹرن یورپ فلم فیسٹول برائے 2022 میں بیسٹ شارٹ ڈاکومنٹری فلم کے زمرے میں عزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سویڈن فلم فیسٹیول اور انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول باسٹن میں بھی اس فلم کو فائنلسٹ کٹگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Maharashtra
    • Share this:
    ممبئی : معروف ڈاکومنٹری فلم میکر جنید امام شیخ کی فلم ' ورک فار کمپیشن' کو 4 بین الاقومی فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس فلم کو استنبول فلم فیسٹیول برائے 2022 اور رومانیہ ایسٹرن یورپ فلم فیسٹول  برائے 2022 میں بیسٹ شارٹ ڈاکومنٹری فلم کے زمرے میں عزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سویڈن فلم فیسٹیول اور انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول باسٹن میں بھی اس فلم کو فائنلسٹ کٹگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈائریکٹ منتھلی آن لائن فلم فیسٹیول اور بلیک بلڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کی اسکریننگ بھی کی گئی ہے۔ فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس فلم کو امریکہ کے بی ٹی ڈی پرائم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فلم 'ورک فار کمپیشن' ورک تنظیم یعنی ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج' فلم تنظیم کے فلاحی کاموں کا احاطہ کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ 'ورک' ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو انسانیت کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے مختلف کاموں کو انجام دیتی ہے۔ تنظیم غریبوں اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود، بھائی چارے کے فروغ کیلئے بھی کام کرتی ہے۔ ماحولیات کی بہتری کیلئے تنظیم کا کافی اہم مانا جاتا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اداکارہ حنا خان نے سفید ڈریس میں ڈھایا قہر، کرایا ایسا فوٹوشوٹ، دیکھتے ہی رہ گئے فینس


    اس تنظیم کی بنیاد 1989 میں ملک کے مردم خیز خطے اترپردیش کی معروف شخصیت اور عالم دین 'سید عبدالله طارق' نے ڈالی تھی۔ اس فلم میں انسانیت کی فلاح کیلئے تنظیم کی کارکردگی اور اس کے مشن پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس ڈاکومنٹری فلم کی ملکی سطح پر پذیرائی کے بعد اب بین الاقوامی سطح پر بھی فلم کی خوب پذیرائی ہورہی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کنیکا مان نے بکنی پہن کر دکھائی ایسی ادا، تصویر دیکھ کر فینس نے لگادی کمنٹس کی جھڑی


    اس ڈاکومنٹری فلم کے پروڈیوسر اور ' ورک' تنظیم کے ریاست مہاراشٹر کے صدر اویس انصاری نے ان کی تنظیم کی کارکردگی پر بننے والی فلم کی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اویس انصاری نے کہاکہ ' ورک' تنظیم انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس تنظیم کی پذیرائی تنظیم کے کاموں کی پذیرائی کے مترادف ہے۔ اس فلم کو معروف ڈاکومنٹری فلم میکر اور رائٹر جنید امام شیخ نے بنایا ہے۔ اس سے قبل جنید کئی ڈاکومنٹری فلموں کو عزاز سے نوازا جاچکا ہے۔

    جنید امام کی لکھی ہوئی فلم ' میرٹ انیمل' حال ہی میں ہنگامہ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر پر ان کی ہندی فیچر فلم ٰافسانہ گوئی ' بھی جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے۔ اس فلم کو رضیہ مشکور پروڈیوس کررہی ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: