ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر! بالی ووڈ فلموں اور سیریلس کی شوٹنگ کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری، نہیں کیا عمل تو دینا ہوگا جرمانہ

انڈسٹری کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے اے ایمپلائز fwice نے کہاکہ ٹی وی سیریل اور ویب شوز کی شوٹنگ کو لے کر نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے انہیں سختی سے نافذ کرنے کا اشارہ دیا ہے

  • Share this:
بڑی خبر! بالی ووڈ فلموں اور سیریلس کی شوٹنگ کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری، نہیں کیا عمل تو دینا ہوگا جرمانہ
نئی گائیڈ لائن جاری فلم انڈسٹری کے تعلق سے نئے اقدامات کا اعلان

ممبئی اور مہاراشٹر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے معا ملات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسروں اور ڈائریکٹروں سے منسلک تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ لے کر شوٹنگ کے دوران تمام احتیاط برتنے کی تاکید کی تھی۔ اب فلم انڈسٹری کے تعلق سے نئے اقدمات کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ کورونا کے سب بالی ووڈ بھی بے حد پریشان ہے۔ ممبئی میں ویکنڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کے سبب بڑے پیمانوں پر فلموں اور ٹی وی سیریل کی شوٹنگ مثاثر ہورہی ہے۔ اس بیچ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انڈسٹری کے تمام ڈائریکٹرس اور پروڈیوسرز سے جڑی تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور شوٹنگ کے وقت تمام احتیاط برتنے کی ہدایت دی تھیں لیکن حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب نئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔


انڈسٹری کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے اے ایمپلائز fwice نے کہاکہ ٹی وی سیریل اور ویب شوز کی شوٹنگ کو لے کر نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے انہیں سختی سے نافذ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ نئی گائیڈ لائن کیا ہے ۔ بھیڑ والے مناظر اور بڑی تعداد میں ڈانس والے گانوں کی شوٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ شوٹنگ کے سیٹ پر پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن سے جڑے تمام دفتروں میں لوگوں کو لگاتار ماسک پہنے رکھنا لازمی ہوگا۔ FWICE نے سیٹ اور پروڈکشن سے جڑی جگہوں پر گائیڈ لائن پر عمل کرانے اور نگرانی رکھنے کیلئے ایک مونیٹرنگ ٹیم کی تشکیل دی ہے۔


جاری کی گئی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص اور پروڈکشن یونٹ پر FWICEکی جانب سے جرمانہ کارروائی کی جائے گی۔ FWICE کے بی این تیواری نے بتایا کہ کورونا کے سبب انڈسٹری کی جانب سے پہلے ہی تمام طرح کے احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت سے بات چیت کے بعد یہ قدم اٹھائے گئے ہیں۔ جو کرونا کو دیکھتے ہوئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق جمعہ کی رات ۸/ بجے سے پیر صبج۷ بجے تک لاک ڈاؤن کا انڈسٹری کی جانب سے عمل کیا جائے گا۔ اور اس دوران کسی بھی طرح کی کوئی شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔ اس دوران پری اور پوسٹ پروڈکشن کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 09, 2021 07:21 PM IST