உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی ڈرگس کیس اور ریو پارٹی معاملہ میں این سی بی نے تین افراد کو کیا گرفتار

    ممبئی ڈرگس کیس اور ریو پارٹی معاملہ میں این سی بی نے تین افراد کو کیا گرفتار

    ممبئی ڈرگس کیس اور ریو پارٹی معاملہ میں این سی بی نے تین افراد کو کیا گرفتار

    NCB Raid in Mumbai: این سی بی کے مطابق گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران استعمال کیلئے ڈرگس چھپا کر لے جانے کی بات کا اعتراف کیا ہے ۔ ان تینوں کو این ڈی پی ایس کی دفعہ 27 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز ریو پارٹی کیس میں پوچھ گچھ کے بعد 3 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ این سی بی کے مطابق گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران استعمال کیلئے ڈرگس چھپا کر لے جانے کی بات کا اعتراف کیا ہے ۔ ان تینوں کو این ڈی پی ایس کی دفعہ 27 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

      اس سے پہلے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بتایا تھا کہ ریو پارٹی کیس میں کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ جانکاری کے مطابق این سی بی ٹیم کو کئی اہم معلومات ملی ہیں ۔ اعلیٰ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان کے فون کی ابتدائی اسکیننگ میں ایسے میسیجز ملے ہیں ، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مستقل طور پر منشیات کا استعمال کرتے تھے اور ڈرگس منگواتے تھے ۔

      این سی بی نے ہفتہ کے روز ممبئی میں ایک مسافر کروز پر چھاپہ مار کر وہاں منشیات کے ساتھ چل رہی ایک پارٹی کا پردہ فاش کیا تھا اور اس معاملہ میں 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

      ایک عہدیدار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر این سی بی کی ٹیم نے اپنے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں ہفتہ کی شام گوا جانے والے کارڈیلیا کروز جہاز پر چھاپہ مارا اور پارٹی کررہے کچھ مسافروں سے منشیات برآمد کی ۔

      انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی اور ان کے پاس سے الگ الگ نشہ آور چیزیں برآمد کی گئیں جو انہوں نے اپنے کپڑوں ، انڈرویئر اور (خواتین نے) پرس میں چھپا رکھی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: