شیزان خان کو وسئی کورٹ نے 4دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا، خودکشی کیلئے اکسانے کا لگا ہے الزام
تنیشا شرما نے ہفتے کے روز ممبئی میں ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ اے سی پی چندرکانت جادھو نے بتایا کہ اداکارہ کی ماں نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی ہے
ممبئی: ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما کی موت کے معاملے میں والیو پولیس نے ان کے ساتھی اداکار شیزان خان کو آج وسئی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے شیزان کو کل آئی پی سی کی دفعہ 306 (خودکشی کیلئے اکسانا) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ تنیشا شرما نے ہفتے کے روز ممبئی میں ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ اے سی پی چندرکانت جادھو نے بتایا کہ اداکارہ کی ماں نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی ہے۔ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اپنی موت سے ٹھیک پہلے، 20 سالہ تنیشا ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود تھیں۔
سیٹ پر موجود لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ بالکل نارمل تھی اور موت سے 5 گھنٹے قبل انہوں نے اپنی تصویر اور کچھ نوٹ انسٹاگرام پر شیئر کیے، جس میں انہوں نے لکھا، 'جو اپنے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں، وہ رکتے' نہیں ۔ کچھ دیر بعد ہی ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اس مبینہ خودکشی کے پیچھے وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تنیشا نے کٹرینہ کیف کی فلم فطور میں ان کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ علی بابا: داستانِ کابل میں شہزادی مریم کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ انہوں نے بار بار دیکھو، کہانی-2، دبنگ-3 جیسی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ بھی کام کیا۔ قتل یا خودکشی! ممبئی کے جے جے اسپتال میں ہوا اداکارہ تنیشا شرما کا پوسٹ مارٹم
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تنیشا واش روم گئی تھی۔ جب وہ کافی دیر تک واپس نہ لوٹی دروازہ توڑا گیا جہاں ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس اس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ سیٹ پر موجود لوگوں، تنیشا کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے بیانات لیے گئے ہیں۔ اسی بنیاد پر شیزان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تنیشا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز ٹی وی شو 'بھارت کا ویر پتر مہارانا پرتاپ' سے کیا تھا۔ وہ چکرورتی سمراٹ اشوک، گبر پونچ والا، شیر پنجاب: مہارانا رنجیت سنگھ، انٹرنیٹ والا لو اور عشق سبحان اللہ جیسے سیریلز میں بھی نظر آئیں۔ گزشتہ چند سالوں میں کئی ٹی وی اور فلمی اداکاروں نے خودکشی کی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔