کورونا وائرس گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ گوہر خان کے خلاف کیس درج، جانئے کیا ہے معاملہ
بی ایم سی نے بتایا کہ گوہر کے خلاف کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اورایف آئی آر کی ایک کاپی روانہ کردی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 15, 2021 08:57 PM IST

اداکارہ گوہر خان ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
ممبئی : اداکارہ گوہر خان کی کورونا وائرس کی دو الگ الگ رپورٹ سامنے آئی ہیں ۔ ایک رپورٹ ممبئی میں کی ہے جو پازیٹو ہے جبکہ دوسری رپورٹ دہلی کی ہے ، جو نگیٹو ہے ۔ 11 مارچ کو ممبئی کے کووڈ 19 کی پازیٹیو رپورٹ کے باوجود فلم اداکارہ 12 مارچ کو دہلی کی کورونا کی نگیٹورپورٹ بتاکرباہر گھو متی ہوئی نظر آئیں ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ممبئی کی کورونا رپورٹ پازیٹو ہونے کے باوجود اس اداکارہ نے ممبئی سے دہلی کا سفر کیا یا پھر دہلی کی رپورٹ کی بنیاد پر سفر کیا ۔ اس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔
اداکارہ کو کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد بھی اوشیوارہ علاقہ میں دیکھا گیا ۔ اس تعلق سے مقامی لوگوں نے شکایت بھی کی تھی ۔ میونسپل کار پوریشن کے مطابق کورونا کے تعلق سےجو گائیڈلائن بنائی گئی ہے ، وہ ہر ایک کے لئے یکساں ہے ۔ اس گائیڈ لائن کے ضابطے پر تمام لوگوں کوعمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا کو ختم کرنے اور اس کی روک تھام میں انتظامیہ کی مدد کریں ۔
No Compromise On City’s Safety!
BMC has filed an FIR against a Bollywood actor for non-compliance to COVID19 guidelines on testing positive.
The rules apply to all alike and we urge citizens to follow all guidelines and help the city beat the virus.#NaToCorona pic.twitter.com/Qp9J21OLcS
— माझी Mumbai, आपली BMC (@mybmc) March 15, 2021
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی خطرناک وبا ایک بار پھر کئی ریاستوں میں خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے ، جس نے حکومت اور انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ فلم انڈسٹری میں اداکار رنبیر کپور ، ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ، آشیش ودیارتھی ، نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما سمیت دیگر افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ سبھی اسٹار اپنے اپنے گھروں میں کوارنٹائن ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں ۔ تاکہ اس مہلک بیماری سے نجات مل سکے ۔
ادھر میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکارنے بتایا کہ جب عملہ گوہر خان کے گھر پہنچا تو انہوں نے دروازہ نہیں کھولا۔ صرف یہی نہیں گوہر نے کسی بھی فون کال یا میسج کا جواب تک نہیں دیا ۔ ایک ٹویٹ میں بی ایم سی نے بتایا کہ گوہر کے خلاف کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اورایف آئی آر کی ایک کاپی روانہ کردی گئی ہے ۔