உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mahesh Babu کی بہن Priyadarshini سے ہوئی 2.9 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی، فلم پروڈیوسر کے خلاف درج ہوئی FIR

    پہلی بار سرخیوں میں آئی مہیش بابو کی بہن۔

    پہلی بار سرخیوں میں آئی مہیش بابو کی بہن۔

    پریہ درشنی نے پولیس کو دئیے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ شلپا نے اُن سے 2.9 کروڑ روپے لئے اور واپس نہ دے کر اُن کے ساتھ دھوکہ دہی (Cheating) کی ہے۔ اُن کا الزام ہے کہ فلم پروڈیوسر (film producer shilpa Chowdhary) بڑے اور معصوم سیلیبرٹی کو تلاش کرنے کے لئے کٹی پارٹیوں (Kitty Parties) کو آرگنائز کرتی تھیں۔

    • Share this:
      ساوتھ فلموں کے سوپر اسٹار مہیش بابو (Mahesh Babu) کی بہن اور سدھیر بابو (Sudheer Babu) کی بیوی پریہ درشنی (Priyadarshini) ہمیشہ ہی لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں۔ وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر بھی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کرتیں اور نہ ہی میڈیا کے سامنے آنا پسند کرتی ہیں۔ ایسا پہلی بار ہے جب وہ ایک دوست کی جانب سے دھوکہ دئیے جانے کے بعد سرخیوں میں آئی ہیں۔ حال ہی میں پریہ درشنی نے فلم پروڈیسر شلپا چودھری کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

      TOI کی رپورٹ کے مطابق، پریہ درشنی نے پولیس کو دئیے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ شلپا نے اُن سے 2.9 کروڑ روپے لئے اور واپس نہ دے کر اُن کے ساتھ دھوکہ دہی (Cheating) کی ہے۔ اُن کا الزام ہے کہ فلم پروڈیوسر (film producer shilpa Chowdhary) بڑے اور معصوم سیلیبرٹی کو تلاش کرنے کے لئے کٹی پارٹیوں (Kitty Parties) کو آرگنائز کرتی تھیں۔ اسی کے ذریعے وہ پیسے لوٹنے کے لئے اپنے دوست بناتی تھی۔ معلوم ہو کہ پچھلے دنوں ہی شلپا چیٹنگ اور فراڈ کے معاملے میں (Cheating and fraud case) میں گرفتار کی گئی تھیں، اس کے باوجود وہ اپنی ان بدمعاشیوں سے باز نہیں آئی۔

      رپورٹ کے مطابق، سوپر اسٹار کرشنا کی بیٹی نے نارسنگی پولیس سے رابطہ کیا اور شلپا چودھری کے خلاف ہائی ریٹرن کے نام پر 2.9 کروڑ روپے لوٹنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہیش بابو کی بہن اکیلی نہیں ہیں جنہیں شلپا نے دھوکہ دیا ہے، وہ دوری کئی ہستیوں کے ساتھ بھی ایسا کرچکی ہے۔ بہت سی ہستیاں اس معاملے کو طول نہیں دیتیں، چونکہ پریہ درشنی سے پروڈیسر سے ایک بڑی رقم (2کروڑ روپے) ہڑپ کرچکی ہے لہٰذا انہوں نے اپنی دوست کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔

      ذرائع کے مطابق، شلپا چودھری کی کٹی پارٹیوں کے نام پر کئی اے لسٹ سیلیبس کی بیویوں کو دھوکہ دیا ہے۔ سدھیر بابو کی بیوی کی شکایت کے بعد ایک بار شلپا کی جانچ ہونے لگی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا پریہ درشنی ایف آئی آر کے بعد اپنا پیسہ واپس پا سکیں گی یا نہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: