உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالیہ بھٹ نے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات منایا پاپا مہیش بھٹ کا برتھ ڈے، بہن پوجا بھٹ بھی تھیں موجود

    عالیہ بھٹ نے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات منایا پاپا مہیش بھٹ کا برتھ ڈے، بہن پوجا

    عالیہ بھٹ نے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات منایا پاپا مہیش بھٹ کا برتھ ڈے، بہن پوجا

    بالی ووڈ کے عظیم اور سینئر فلمساز مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt Birthday) کا کل 73 واں یوم پیدائش تھا۔ گزشتہ رات عالیہ بھٹ اور پوجا بھٹ نے ان کا برتھ ڈے سلیبریٹ کیا۔ پوجا بھٹ نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: بالی ووڈ کے عظیم فلمساز مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt Birthday) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ آج 73 سال کی ہوگئی ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر نصف شب یوم پیدائش کا جشن منایا گیا۔ اس کی کچھ تصاویر ان کی بیٹی اور پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کی ہیں۔ پوجا بھٹ (Pooja Bhatt) نے ایک سوئٹ کیک کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ وہیں مہیش بھٹ کی بیوی سونی رازدان نے بھی ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کو یوم پیدائش کی مباردکباد پیش کی ہے۔ تصویر میں مہیش بھٹ غباروں سے گھرے ہوئے ہیں۔ ان تصاویر میں عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کے ساتھ ہی ان کے بوائے فرینڈ اور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) بھی نظر آرہے ہیں۔


      تصویر میں مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt Birthday Photos) اپنی دونوں بیٹیوں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ہی رنبیر کپور کے ساتھ بھی پوز دے رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’برتھ ڈے بوائے... لیکن سیٹنگ گرل کو مس نہ کریں‘! اس کے ساتھ انہوں نے آنکھوں میں پیار والے، غبارے اور گلدستے والے ایموجی بھی اپنے کیپشن میں شامل کئے ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہیش بھٹ کالی ٹی شرٹ اور ڈینم پہنے ہوئے ہیں۔ ان کے پیچھے عالیہ بھٹ غبارے لے کر بیٹھی ہیں اور چیئر کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ گلابی رنگ کے ان غباروں پر ’سمپلسٹی‘ اور ’ہیپی برتھ ڈے پاپس‘ لکھا ہے۔



      پوجا بھٹ کے اس پوسٹ پر مہیش بھٹ کے مداح اور انڈسٹری سے جڑے ان کے دوستوں نے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔ اداکار جیکی شراف نے لکھا، ’باس ہمیشہ خوش رہو‘۔ سنیل شیٹی نے بھی کمنٹ کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا، ’ہیپی برتھ ڈے بھٹ صاحب‘۔ پوجا بھٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کیک کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ کیک دیکھنے میں کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ کیک کے برابر میں ایک اروما کینڈل بھی جل رہی ہے۔



      وہیں سونی رازدان نے بھی کیک کے پورے سیٹ اپ کی ایک تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ اس کے کپشن میں انہوں نے لکھا، ’ہیپی برتھ ڈے ڈارلنگ‘۔ بات کریں ورک فرنٹ کی تو مہیش بھٹ نے گزشتہ سال ’سڑک 2‘ سے ڈائریکشن میں کم بیک کیا تھا۔ فلم میں عالیہ بھٹ، آدتیہ رائے کپور، پوجا بھٹ اور سنجے دت لیڈ رول میں تھے۔ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا تھا، لیکن فلم کو ناظرین اور نقادوں سے اچھا رسپانس نہیں ملا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: