உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہیش بھٹ نے کی حمایت ، کہا : ایک مثال قائم کی ہے کرن جوہر نے

    نئی دہلی : جے پور لٹریچر فیسٹیول میں عدم برداشت پر بے باکی سے اپنا موقف پیش کرنے والے بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر کی مہیش بھٹ نے حمایت کی ہے۔ مہیش بھٹ نے کرن جوہر کی ان کی ہمت کے لئے جم کر تعریف بھی کی ۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : جے پور لٹریچر فیسٹیول میں عدم برداشت پر بے باکی سے اپنا موقف پیش کرنے والے بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر کی مہیش بھٹ نے حمایت کی ہے۔ مہیش بھٹ نے کرن جوہر کی ان کی ہمت کے لئے جم کر تعریف بھی کی ۔

      آئی بی این سیون سے بات چیت کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ بے خوف ہوکر اپنی بات کہنا ، یہ ایک مثال قائم کی ہے کرن جوہر نے۔ جو اس کی مذمت کرتے ہیں، ان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سچ بول رہے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ ان کو ڈرائیں گے، دھمكائیں گے ، تو یہ انسانیت نہیں ہے۔ اب کرن جوہر کو بھی ان کے برعکس خیال رکھنے والوں کی بات سننی پڑے گی۔

      میں نے یہ بات نہیں کہی کہ انہوں نے پوری بات صحیح کہی ہے۔ میں نے تو ہمیشہ بے خوف ہوکر اپنی بات کہی ہے۔ میں کسی کا سیاسی كارندہ نہیں ہوں۔ میرا یہ ماننا ہے کہ الگ خیالات کو جگہ دینا ضروری ہے ، تبھی آپ جمہوریت کہلانے کے لائق ہوں گے ۔

      First published: