உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالیہ بھٹ کے بارے میں یہ کیا بول گئے ان کے والد مہیش بھٹ، آ سکتا ہے انہیں غصہ

    عالیہ نے اس فلم میں ایک مسلم لڑکی کا کردار ادا کیا ہے

    عالیہ نے اس فلم میں ایک مسلم لڑکی کا کردار ادا کیا ہے

    عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی آنے والی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے انہیں شاباشی دیتے ہوئے ان کے بارے میں کچھ ایسا کہہ دیا ہے جس سے عالیہ ناراض ہو سکتی ہیں

    • Share this:
      رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم 'گلی بوائے' کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس ٹریلر کے آنے کے بعد عالیہ بھٹ اور رنویر کی جم کر تعریف ہوئی۔ عالیہ نے اس فلم میں ایک مسلم لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ لیکن اب ان کے والد نے کچھ ایسا کہہ دیا ہے جس سے عالیہ کو غصہ آ سکتا ہے۔

      عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی آنے والی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے انہیں شاباشی دیتے ہوئے ان کے بارے میں کچھ ایسا کہہ دیا ہے جس سے عالیہ ناراض ہو سکتی ہیں۔ دراصل، مہیش بھٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے عالیہ کے ایک میم کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’ عالیہ گنڈی ہے‘۔

      بتا دیں کہ یہ اس فلم کے ٹریلر کا ڈائیلاگ ہے جس میں عالیہ بولتی ہیں’’ میرے بوائے فرینڈ سے ۔۔۔ کرے گی تو دھوپ دنگ نہ اس کو‘‘۔ یہ ڈائیلاگ ایک میم کی شکل میں وائرل ہو رہا ہے۔

      First published: