ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بیٹی عالیہ کے لئے یہ کیا بول گئے مہیش بھٹ

بنگلورو۔ فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کو نہیں لگتا کہ وہ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے والے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اداکارہ کا بالی ووڈ میں اپنا راستہ ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 06, 2015 08:32 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بیٹی عالیہ کے لئے یہ کیا بول گئے مہیش بھٹ
بنگلورو۔ فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کو نہیں لگتا کہ وہ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے والے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اداکارہ کا بالی ووڈ میں اپنا راستہ ہے۔

بنگلورو۔ فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کو نہیں لگتا کہ وہ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے والے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اداکارہ کا بالی ووڈ میں اپنا راستہ ہے۔ 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی عالیہ جلد ہی مقبول اداکارہ بن گئی ہیں۔ بھٹ نے کہا کہ میری بیٹی اور میں دو الگ الگ لوگ ہیں۔


بھٹ نے کہا کہ اس کا اپنا راستہ ہے۔ وہ اسٹار ہے، اس لئے مجھے کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہمیں فلم بنانے کے لئے ساتھ کیوں آنا چاہئے۔ مجھے ایسا نہیں لگتا۔ فلم ساز نے کہا کہ انہیں اسٹارس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دقت نہیں ہے، لیکن ان کے لئے نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا آسان ہوتا ہے۔


بھٹ نے کہا کہ مجھے اسٹارس سے کوئی دقت نہیں ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جب میں نئے لوگوں کے ساتھ فلم بناتا ہوں تو وہ میرے لئے زیادہ مشکل ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں فلمیں بنانے سے زیادہ قسمت بنانا پسند کرتا ہوں۔

First published: Sep 06, 2015 08:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading