مہما چودھری اندرانی مکھرجی کے کردار میں آئیں گی نظر
بالی ووڈ اداکارہ مہما چودھری پردہ سیمیں پر اندرانی مکھرجی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ مہما چودھری فلم ڈارک چاکلیٹ میں کام کر رہی ہے۔ مہما نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار اندرانی مکھرجی سے مختص ہے اور اس کی کہانی ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ مہما چودھری پردہ سیمیں پر اندرانی مکھرجی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ مہما چودھری فلم ڈارک چاکلیٹ میں کام کر رہی ہے۔ مہما نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار اندرانی مکھرجی سے مختص ہے اور اس کی کہانی ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ مہما چودھری پردہ سیمیں پر اندرانی مکھرجی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ مہما چودھری فلم ڈارک چاکلیٹ میں کام کر رہی ہے۔ مہما نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار اندرانی مکھرجی سے مختص ہے اور اس کی کہانی ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔مہما نے کہا ’’ڈارک چاکلیٹ شینا ووہرا کے قتل پر مبنی ہے اور میں شینا کی ماں کے کردار میں ہوں۔ یہ میری پہلی بنگالی فلم ہے اور میں اس کے لئے بہت پرجوش ہوں۔
مہما نے بتایا کہ انہیں اپنے کردار کی تیاری کرنے کا وقت نہیں ملا۔انہوں نے کہا "جب مجھے فلم کے کردار کی پیشکش ہوئی تو مجھے لگا کہ یہ مختلف طرح کا کردار ہے۔ مجھے تیاری کے لئے دو تین ماہ چاہئے لیکن ڈائریکٹر نے زور دے کر کہا کہ دو تین دنوں میں شوٹنگ شروع کرنی ہے۔ ہم نے ایک ماہ کے اندر فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔اگنی دیو چٹرجی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں مہما کے علاوہ ریا سین بھی اہم کردار میں ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔