உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pardes 25th Year:شاہ رخ خان کی’پردیس‘ کے لئے مہیما چودھری نہیں تھی پہلی پسند، یہ اداکارہ تھی ڈائریکٹر کی پسندیدہ

    فلم پردیس کے ساتھ مہیما چودھری نے بالی ووڈ میں کیا تھا ڈیبیو۔

    فلم پردیس کے ساتھ مہیما چودھری نے بالی ووڈ میں کیا تھا ڈیبیو۔

    Subhash Ghai On Pardes: مہیما چودھری نے اپنی پہلی ہی فلم میں شاندار اداکاری کی وجہ سے ہر طرف سنسنی پیدا کر دی تھی۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مہیما کا نام بعد میں پردیس کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔

    • Share this:
      Subhash Ghai On Pardes: ہندی سنیما کی بہترین فلموں کی بات کی جائے تو بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار سبھاش گھئی کی فلم پردیس ضرور اس میں شامل ہوگی۔ سال 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم پردیس نے حال ہی میں 25 سال کا سنہری سفر طے کیا ہے۔ فلم میں بالی ووڈ سوپر سٹار شاہ رخ خان نے ارجن کے کردار سے بہترین اداکاری کو متعارف کرایا۔ دوسری جانب کُسم گنگا کے کردار سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی مہیما چوہدری نے سب کا دل جیتا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مہیما فلم پردیس کے لیے ڈائریکٹر کی پہلی پسند نہیں تھیں۔

      پردیس کے لئے یہ اداکارہ تھی پہلی پسند
      غور طلب بات ہے کہ 8 اگست 1997 کو شاہ رخ خان اور مہیما چودھری کی فلم پردیس ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو شائقین نے بہت پسند کیا، جس کی وجہ سے پردیس اس سال کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ مہیما چودھری نے اپنی پہلی ہی فلم میں شاندار اداکاری کی وجہ سے ہر طرف سنسنی پیدا کر دی تھی۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مہیما کا نام بعد میں پردیس کے لیے تجویز کیا گیا تھا، کیونکہ ڈائریکٹر سبھاش گھئی ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ مادھوری دکشٹ کو گنگا کے کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ حال ہی میں پردیس کی سلور جوبلی کے موقع پر ایک میڈیا انٹرویو کے دوران سبھاش گھئی نے بتایا ہے کہ ’’پردیس کے لیے مہیما چوہدری کے نام پر بعد میں غور کیا گیا، جب کہ میری پوری ٹیم کا ماننا تھا کہ اس کردار کے لیے مادھوری دکشٹ بالکل فٹ بیٹھیں گی۔‘‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by @subhashghai1





      یہ بھی پڑھیں:

      Chahatt Khanna Vs Urfi Javed:چاہت کھنہ اورعرفی میں’لفظی جنگ‘، طلاق اور ننگا پن پرجھڑپ

      یہ بھی پڑھیں:
      دبئی سے Salman Khan کی گھر واپسی، ممبئی ایئرپورٹ پر سخت سیکورٹی میں آئے نظر

      ایسے ملی مہیما چودھری کو پردیس
      سبھاش گھئی نے مزید کہا کہ 'لیکن جیسے ہی میں نے پردیس کی کہانی پر کام کرنا شروع کیا، مجھے لگا کہ اس کردار کے لیے مادھوری دکشٹ کے بارے میں سوچنا غلط ہے۔ کیونکہ گنگا کا کردار ایک معصوم لڑکی کا ہے، جو آسمان پر اڑتے ہوائی جہاز کو دیکھ کر بیرون ملک جانے کا خواب دیکھتی ہے۔ مادھوری اس وقت ہندی سنیما کا ایک بڑا نام بن چکی تھی، لیکن اس کردار کے لیے مجھے نئے چہرے کی تلاش ہونے لگی اور پھر جا کر میں نے مہیما چوہدری کو دیکھا، جس میں مجھے گنگا دکھائی دی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: