ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کی کورونا کی جانچ رپورٹ آئی پازیٹیو، پوسٹ شیئر کر کے کہی یہ باتیں

ماہرہ خان (Mahira Khan) نے اتوار کو کہا کہ ان کی کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ وہ کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد آئیسولیشن پر ہیں۔

  • Share this:
ماہرہ خان کی کورونا کی جانچ رپورٹ آئی پازیٹیو، پوسٹ شیئر کر کے کہی یہ باتیں
ماہرہ خان کی کورونا کی جانچ رپورٹ آئی پازیٹیو، پوسٹ شیئر کر کے کہی یہ باتیں

نئی دہلی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اتوار کو کہا کہ ان کی کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ وہ کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد آئیسولیشن پر ہیں۔ 35 سال کی ماہرہ ’ہمسفر’ اور ’صدقے تمہارے’ شو اور ’بول’ اور ’بن روئے’ جیسی فلموں کے لئے مقبول ہیں۔ ماہرہ خان نے خود اس بات کی اطلاع اپنے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعہ دی۔ انہوں نے کہا کہ اب کووڈ-19 (COVID-19) کا علاج چل رہا ہے اور وہ جلد ہی ٹھیک ہونے کی امید کر رہی ہیں۔


انہوں نے کہا، ’میں نے COVID-19 کے لئے مثبت ٹریننگ کی ہے۔ الگ تھلگ ہوں اور ان سبھی لوگوں کو بھی مطلع کیا ہے، جو گزشتہ کچھ دنوں سے میرے ساتھ قریبی رابطے میں تھے۔ یہ بہت مشکل ہے، لیکن یہ جلد ہی ٹھیک ہوجائے گا، انشا اللہ’۔ انہوں نے لوگوں سے ماسک پہننے اور دیگر سبھی سیکورٹی احکامات پر عمل کرنے کی گزارش کی۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)






انہوں نے حال ہی میں اپنی آئندہ فلم ’نیلوفر’ کی شوٹنگ لاہور میں پوری کی ہے۔ ’نیلوفر’ کے ذریعہ ماہرہ خان اپنے ’ہمسفر’ کے معاون فنکار فواد خان کے ساتھ ایک بار پھر نظر آنے والی ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں ایکشن تھریلر فلم ’رئیس’ میں سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 08:02 PM IST