پاکستان کی معروف اداکارہ کی بات کی جائے تو اس میں ماہرہ خان کا نام ضرور شامل ہوگا۔ کئی مواقع پر دیکھا گیا ہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو لے کر دل کھول کر باتیں کرتی ہوئی نظر آچکی ہیں۔ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران ماہرہ نے رئیس فلم کو اسٹار اور ہندی سینما کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریف کی ہے، لیکن اس معاملے کو لے کر پاکستان کے سینیٹر عفنان اللہ خان نے پاکستانی اداکارہ پر کڑی تنقید کی ہے۔
ماہرہ نے کی شاہ رخ خان کی تعریف ذرائع کے مطابق، حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستان کے انور مقصود کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے تجربے کو لے کر کھل کر بات کی۔ ایسے میں ماہرہ نے شاہ رخ خان کا بھی ذکر کیا۔ پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ، شاہ رخ خان میرے وقت کے ہیرو ہیں۔ میرا خواب ان کےساتھ کام کرنے کا تھا۔
میں خوش قسمت ہوں جسے میں رئیس کے ذریعے پورا کرسکی۔ میری ناک کو لے کر لوگ کافی صلاح دیتے ہیں، لیکن اگر میں اسے کاٹ دوں تو کیا بچے گا میرے پاس۔ میں اور شاہ رخ رئیس کے ایک سین کی شوٹنگ کررہے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ اس قت شاہ رخ نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ ناکوں کا معاملہ ہے۔ اب ماہرہ کی طرف سے شاہ رخ کی تعریف سن کر پاکستان کے سینیٹر اور پی ایم ایل این لیڈر عفنان اللہ خان اداکارہ پر بھڑک گئے ہیں۔
ماہرہ خان کو مینٹل ہیلتھ پروبلم ہیں اور انور مقصود عمر کےاس حصہ میں شراب کےنشہ میں دھت رہتا ہے۔ان دونوں بےشرم کیریکٹر پر عوام کی لعنت ہو۔ماہرہ خان کےکردار پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں،یہ پیسہ کےلیےانڈین اداکاروں کی خوشامد بھی کرتی ہےاور انور مقصود تعصب سے بھرا ہوا لعنتی کردار ہے
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) March 20, 2023
اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پاکستانی سینیٹر عفنان اللہ خان نے ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے اردو میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ، ماہرہ خان کو مینٹل ہیلتھ پروبلم ہے۔ وہیں انور مقصود اپنی زندگی کے اس حصہ میں شراب کے نشہ میں دھت رہتا ہے، ان دونوں بے شرم کرداروں کو عوام کی لعنت ہو۔ ماہرہ خان کے کردار پر کتابیں بھی لکھی جاسکتی ہیں۔ وہ پیسوں کے لیے ہندوستانی ایکٹر کی چاپلوسی بھی کرتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔