உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان پر آفت اور سیلبس نے ایوارڈ شو میں خرچ کئے کروڑوں روپئے، ٹرولنگ پر ماہرہ خان کا ردعمل

    پاکستان پر آفت اور سیلبس نے ایوارڈ شو میں خرچ کئے کروڑوں روپئے

    پاکستان پر آفت اور سیلبس نے ایوارڈ شو میں خرچ کئے کروڑوں روپئے

    ماہرہ خان (Mahira Khan) نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کا کچھ بھی کرنا، کبھی بھی صحیح نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ متاثرین کی مدد کرتے ہوئے تصویر لیں گی اور سوشل میڈیا پر اسے پوسٹ کریں گی تو اس پر بھی انہیں ٹرول کیا جائے گا اور اسے دکھاوا کہا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      پاکستانی فنکار حال ہی کے دنوں میں تب ٹرولس کے نشانے پر آگئے، جب وہ ایک ایوارڈ شو میں حصہ لینے کے لئے بیرون ملک چلے گئے۔ جبکہ پاکستان سیلاب کی مار جھیل  رہا تھا۔ اس بار پڑوسی ریاست میں آئے سیلاب نے پورے ملک کو ہر طرح سے متاثر کیا۔ کروڑوں روپئے کا نقصان اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ دوسری طرف، تمام ستارے ایوارڈ شو میں حصہ لینے کے لئے ٹورنٹو پہنچ گئے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر سیلبس کو خوب کھری کھوٹی سنائی گئی، جس پر اب پاکستان کی ٹاپ اداکارہ ماہرہ خان  (Mahira Khan) نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دراصل، ماہرہ خان نے بھی اس شو میں حصہ لیا تھا، جسے لے کر وہ بھی ٹرولس کے نشانے پر آگئی تھی۔

      ایوارڈ شو میں حصہ لینے کے لئے بیرون ملک جانے پر کھری کھوٹی سنائے جانے پر ماہرہ خان نے اپنا موقف رکھا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسے صارف کو جواب دیا ہے، جس نے ایوارڈ شو میں پہنی ڈریس اور سیلاب متاثرہ پاکستان سے متعلق ان پر طنز کیا تھا۔ اسی پر اب ماہرہ خان نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      ماہرہ خان کا ٹرول کو جواب۔ (تصویر کریڈٹ: ٹوئٹڑ: @TheMahiraKhan)
      ماہرہ خان کا ٹرول کو جواب۔ (تصویر کریڈٹ: ٹوئٹڑ: @TheMahiraKhan)


      ماہرہ خان نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کا کچھ بھی کرنا، کبھی بھی صحیح نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ متاثرین کی مدد کرتے ہوئے تصاویر لیں گی اور سوشل میڈیا پر اسے پوسٹ کریں گی تو اس پر بھی انہیں ٹرول کیا جائے گا اور اسے دکھاوا کہا جائے گا۔

      ماہرہ خان اپنے ٹوئٹ میں لکھتی ہیں- ’ہمارے لئے کچھ بھی کرنا ٹھیک نہیں ہوتا ہے۔ آپ کے ملک کے فنکار! میں اپنا کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔ اگر آپ اس سے خوش ہیں تو مدد کرتے ہوئے کچھ تصاویر لے سکتی ہوں۔ اوہ، لیکن تب یہ کہا جائے گا کہ عطیہ کرنے کا دکھاوا کر رہی ہے۔ اس طرح کی کڑوی باتیں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔ آپ کو جو کرنا ہے، کیججے، مجھے جو کرنا ہے، میں کروں گی‘۔

      ماہرہ خان کے اس ٹوئٹ کے بعد کئی پاکستانی سیلبرٹی ان کی حمایت میں آگئے ہیں۔ کئی لوگوں نے اداکارہ کی تعریف کی ہے اور کھل کر اپنی بات رکھنے کے لئے ان کی حمایت کی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستانی ڈراما چینل ہم ٹی وی کی طرف سے ٹورنٹو میں ایک ایوارڈ فنکشن منعقد کیا گیا تھا، جس میں کئی پاکستانی سیلبس نے شرکت کی تھی۔ اسی پر کچھ صارفین نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: