بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم جوان کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ پٹھان کے بعد وہ اس فلم میں بھی ایکشن کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سال 2017 میں شاہ رخ نے فلم رئیس میں کام کیا تھا، جس میں ان کی ہیروئین پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان تھیں۔ اسٹوری سے لے کر فلم کے گانے بھی کافی موضوع بحث بنے رہے، لیکن بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ ظالمہ گانے کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان بہت ڈری ہوئی تھیں۔
’ظالمہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈری ہوئی تھی ماہرہ خان ماہرہ خان نے پوڈ کاسٹ شو آل اباؤٹ موویز ود انوپما چوپڑا کے ایک ایپی سوڈ میں انکشاف کیا کہ وہ ظالمہ گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ کسنگ سین نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا، 'جب ہم ظالمہ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو سب میرا مذاق اڑاتے تھے کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں کچھ زیادہ نہ ہو جائے۔ میں نے کہا آپ مجھے یہاں کس نہیں کرسکتے۔ آپ ایسا نہیں کر سکتے'.
ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان انہیں فلم کے سیٹ پر چڑھایا کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ کیا ہوگیا؟ اوہ پتہ ہے کہ اگلا سین کون سا ہے؟ ماہرہ خان کے رسٹرکشن کے بعد میکرس کنفیوژ ہوگئے کہ ظالمہ گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ کا کیا ہُک اسٹیپ ہونا چاہیے؟اس کے بعد انہوں نے گانے میں نوز ٹو نوز کسنگ سینس ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو راہول ڈھولکیا نے ڈائریکٹ کیا تھا، جس میں اداکار نے شراب اسمگلر کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں شاہ رخ اور ماہرہ کے علاوہ نوازالدین صدیقی نے بھی کام کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔