اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کا ٹائٹل بدلیں گے میکرس؟ کرنی سینا کررہی ہے مخالفت
تنظیم کے یوتھ ونگ سورجیت سنگھ راٹھوڑ کا دعویٰ ہے کہ ہم فلم میکرس سے ملے اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ فلم کا ٹائٹل بدل دیں گے۔ یہ مانگ ہم پچھلے آٹھ مہینوں سے کررہے ہیں۔ وہیں میکرس کا کہنا ہے کہ وہ ’پرتھوی راج‘ کا ٹائٹل نہیں بدلیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا میکرس کرنی سینا کے دباو میں آکر ٹائٹل بدلتے ہیں؟
تنظیم کے یوتھ ونگ سورجیت سنگھ راٹھوڑ کا دعویٰ ہے کہ ہم فلم میکرس سے ملے اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ فلم کا ٹائٹل بدل دیں گے۔ یہ مانگ ہم پچھلے آٹھ مہینوں سے کررہے ہیں۔ وہیں میکرس کا کہنا ہے کہ وہ ’پرتھوی راج‘ کا ٹائٹل نہیں بدلیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا میکرس کرنی سینا کے دباو میں آکر ٹائٹل بدلتے ہیں؟
ممبئی: اکشے کمار مانوشی چھلر کی فلم ’پرتھوی راج‘ (Prithviraj) کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم کا ٹیزر ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اس کی ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے لیکن اس فلم کے زیر بحث آنے کے ساتھ ہی یہ تنازع میں بھی گھر چکی ہے۔ اس فلم کو لے کر کرنی سینا نے احتجاج درج کروایا ہے۔ اُن کا احتجاج اس فلم کے ٹائٹل کو لے کر ہے۔ اُن کا بہت دنوں سے کہنا ہے کہ فلم کا ٹائٹل بدلا جانا چاہیے۔ کرنی سینا کے کچھ ارکان کا دعویٰ بھی ہے کہ وہ میکرس سے مل کر اس پر بات چیت کررہے ہیں۔
E Times میں شائع رپورٹ کے مطابق، کرنی سینا کے کچھ ارکان کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ فلم کے میکرس سے مل چکے ہیں اور میکرس مطالبے کے مطابق ٹائٹل بدل سکتے ہیں۔ وہیں تنظیم کے یوتھ ونگ سورجیت سنگھ راٹھوڑ کا دعویٰ ہے کہ ہم فلم میکرس سے ملے اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ فلم کا ٹائٹل بدل دیں گے۔ یہ مانگ ہم پچھلے آٹھ مہینوں سے کررہے ہیں۔ وہیں میکرس کا کہنا ہے کہ وہ ’پرتھوی راج‘ کا ٹائٹل نہیں بدلیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا میکرس کرنی سینا کے دباو میں آکر ٹائٹل بدلتے ہیں؟
اسی سال 21 جنوری کو ہونے والی ہے ریلیز یش راج فلم کے بینر تلے بن رہی یہ فلم راجا پرتھوی راج چوہان پر مبنی ہے۔ اسے چندر پرکاش دویدی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار اور مانوشی چھلر کے علاوہ سنجے دت اور سونو سود بھی دکھائی دیں گے۔ اس فلم سے مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں۔ اس کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں اکشے دمدار ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے پروڈیسر آدتیہ چوپڑا ہیں۔ یہ فلم 21 جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔