Deepika Padukone Hoarding:حال ہی میں ارجن کپور کی 37ویں سالگرہ گزری ہے جس کی خوشی میں وہ اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ پیرس گئے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں وہاں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے خاص لمحات شیئر کر رہے ہیں۔ اس دوران دونوں نے دیپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور اس پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ آئیے بتائیں کیا ہے پورا معاملہ؟
پیرس ایئرپورٹ پر نظر آیا دیپیکا کا جلوہ
دراصل ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے پیرس ایئرپورٹ پر ایک ہورڈنگ دیکھا، جس میں دیپیکا پڈوکون کی ویڈیو چل رہی تھی۔ ارجن ملائیکا پیرس میں دیپیکا کی پرفارمنس دیکھ کر خود کو نہ روک سکے اور اس کی ویڈیو بنا کر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور دیپیکا کی تعریف کی۔
ارجن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا-’دیسی ٹچ ٹو ودیسی ہالی ڈے‘۔ پیرس ہوائی اڈے پر اسے دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا۔‘ وہیں ملائیکا نے لکھا’بہت بہترین‘ ساتھ ہی انہوں نے دیپیکا کو رہنما بھی بتایا۔
بین الاقوامی سطح پر ملی تھی دیپیکا کو پہچان
بتادیں کہ، ابھی حال ہی میں دیپیکا کو کانس 2022 میں بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی تھی، جہاں انہوں نے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔
شاہ رخ کے ساتھ اس فلم میں نظر آئیں گی دپیکا
بہرحال، اگر بات کریں دیپیکا کے ورک فرنٹ کی تو ان دنوں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ آنے والی فلم ’پٹھان‘ کو لے کر مصروف ہیں، ان کی یہ فلم سال 2023 میں ریلیز ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔