زینت امان کے اس گانے پر ملائیکہ اروڑہ نے کیا قاتلانہ ڈانس، ریلیز ہوتے ہی دھوم مچارہا یہ گانا
زینت امان کے اس گانے پر ملائیکہ اروڑہ نے کیا قاتلانہ ڈانس، ریلیز ہوتے ہی دھوم مچارہا یہ گانا۔ (Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)
ملائیکہ اروڑہ کے علاوہ مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی بھی این ایکشن ہیرو میں آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ بتادیں کہ این ایکشن ہیرو اگلے مہینے یکم دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس فلم میں اداکارہ ملائیکہ اروڑہ طویل عرصے بعد کسی آئٹم سانگ کے ذریعے دھمال مچاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ہفتہ کو این ایکشن ہیرو سے ملائیکہ اروڑہ نئے گانے ’آپ جیسا کوئی‘ میں نظر آرہی ہیں۔ ملائیکہ کا یہ گانا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان کے آئیکانک گانے کا ریمیک ہے۔
این ایکشن ہیرو کا نیا گانا ہوا ریلیز آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے گانے ’آپ جیسا کوئی‘ سے ملائیکہ اروڑہ واپسی کررہی ہیں۔ گزشتہ طویل عرصے سے فلموں میں ملائیکہ کے آئٹم نمبرس کی کمی نظر آئی ہے۔ آپ جیسا کوئی سانگ میں ملائیکہ اروڑہ اپنے قاتلانہ اداوں سے فینس کا دل جیت رہی ہیں۔ ملائیکہ کا یہ گانا اداکارہ زینت امان کی فلم قربانی کے آپ جیسا کوئی گانے کا ریمیک ہے۔
کب ریلیز ہورہی ہے ’این ایکشن ہیرو‘ ایکٹر آیوشمان کھرانہ کی فلم این ایکشن ہیرو ایک فل آن ایکشن پیکیج ہے۔ آیوشمان کے علاوہ اس فلم میں اداکارہ جئے دیپ اہلوات لیڈ رول میں موجود ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ کے علاوہ مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی بھی این ایکشن ہیرو میں آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ بتادیں کہ این ایکشن ہیرو اگلے مہینے یکم دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔